Wednesday, 31 July 2019

سرخ کھٹی چیری دماغ کے لیے فائدہ مند

 واشنگٹن: قدرت کے خزانوں میں چیری ایک لاجواب پھل ہے۔ اب ٹماٹر جیسی سرخ رنگت والی کھٹی چیری میں ایسے مرکبات کا انکشاف ہوا ہے جو خصوصاً بزرگ افراد میں دماغی و ذہنی صلاحیت کو بہتر بناسکتے ہیں۔

اسی بنا پر محققین عمرسیدہ افراد کو ٹارٹ چیری کا رس پینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس میں موجود حیاتیاتی مرکبات یادداشت، ردِ عمل اور دیگر اعصابی امور کو تقویت دیتے ہیں۔

امریکہ میں یونیورسٹی آف ڈیلاور کے سائنسدانوں نے چیری کی افادیت جانچنے کے لیے 65 سے 73 سال کے 34 افراد کو بھرتی کیا جو بظاہر تندرست تھے۔ ان افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلے گروہ کو روزانہ صبح اور شام 480 ملی لیٹر ٹارٹ چیری کا جوس دیا گیا اور یہ عمل 12 ہفتوں تک جاری رکھا گیا۔ دوسرے گروہ کو ایک فرضی مشروب دیا جاتا رہا۔

اس دوران مطالعے میں شریک افراد میں سے کسی نے بھی دماغی قوت بڑھانے والی دوائیں نہیں کھائی اور شرکا پورے عرصے میں اپنی معمول کی غذائیں کھاتے رہے اور معمولاتِ زندگی انجام دیتے رہے۔ ان میں سے کسی کو بھی نہیں بتایا گیا کہ کسے چیری کا رس دیا گیا ہے اور کسے عام مشروب پلایا جارہا ہے۔

12 ہفتے بعد تمام شرکا کے ٹٰیسٹ لیے گئے تو دلچسپ نتائج سامنے آئے۔ جن افراد نے چیری کا رس استعمال کیا انہوں نے بصری یادداشت کے ایک ٹیسٹ میں 23 فیصد کم غلطیاں کیں۔ جبکہ عام مشروب پینے والے افراد کی عین اسی ٹیسٹ میں بہت معمولی بہتری دیکھی گئی۔ اس وژول ٹیسٹ کا مقصد بصری یادداشت اور نئی باتیں سیکھنے کی صلاحیت کو چانچنا تھا۔

چیری کا جوس پینے والے افراد نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی یادداشت پر اعتماد میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ چیزوں کو اچھی طرح یاد کرنے لگے ہیں۔ ان بزرگوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں چلنے پھرنے میں 4 فیصد بہتری ہوئی جسے ایک خاص ٹیسٹ سےبھی ناپا گیا۔ بصری معلومات کو سمجھنے میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ تمام شرکا نے یادداشت کے مجموعی ٹیسٹ، جگہوں کے تعین اور حکمتِ عملی کے استعمال میں بھی 18 فیصد اضافے کا اعتراف کیا۔

یہ بہت حوصلہ افزا نتائج ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹماٹر جیسی سرخ رنگت والی چیری میں پولی فینولز، میلانِن اور اینتھوسائنِن پائے جاتے ہیں۔ یہ سب انسانی دماغی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور اسی بنا پر ماہرین عمررسیدہ افراد کو چیری کا جوس پینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

The post سرخ کھٹی چیری دماغ کے لیے فائدہ مند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2SZifqn

سورائسس (PSORISIS)

انسانی جسم کو اس کی ساخت دینے میں ہماری جلد اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انسانی جلد تین تہوں پر مشتمل ہوتی ہے اور سب سے بیرونی تہہ غیر معمولی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

ہماری جلد (Skin) بہت سی چیزوں سے مل کر بنتی ہے جن میں پانی، پروٹین اور معدنیات وغیرہ شامل ہیں۔ ہم اپنے آپ کو دوسروں کی نظر میں خوبصورت بنانے کے لیے اپنی جلد کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں ناقص غذا اور آلودہ پانی بہت سے جلدی امراض کا باعث بنتے ہیں۔ انہی جلدی امراض میں سے ایک مرض سورائسس (Psorisis) ہے۔ اسے مقامی طور پر ’چنبل‘ کہا جاتا ہے۔ یہ مرض صدیوں پرانا ہے۔

حالیہ دور میں ناقص غذا اور آلودہ پانی اس کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔ یہ مرض جسم کے ایک حصے سے شروع ہوکر پورے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ یہ جلد کی عام بیماری ہے جو جلد کے خلیات (Cells) کی زندگی کو کم کردیتی ہے جس کے باعث جلد پر بڑھاپے کی علامات تیزی سے نمودار ہونے لگتی ہیں یعنی جلد کے خلیے اپنی معمول کی عمر پوری ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

اس بیماری میں جلد کا چھوٹا سا حصہ سفید سرخی مائل رنگ کا ہو جاتا ہے۔اس جگہ پر شدید خارج ہوتی ہے اور سردیوں میں یہ خارش انتہائی اذیت ناک صورت اختیار کر جاتی ہے۔ جلد پر بنے ان دھبوں کو خارش کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ کھجانے سے یہ مزید پھیلتے ہیں۔

جسم کے جس حصے پر دائرہ نما نشان بن جائیں وہاں سورائسس (چنبل) پھیلتی ہے اور اپنی جڑیں اور مضبوط کرتی ہے۔

’’علاج کا اولین مقصد جلدی خلیات کی تیز نشوونما کو سُست کرنا ہے‘‘

یہ ایک عام دائمی بیماری ہے جو جلد پر نمایاں ہوتی ہے۔ بیماری کی شدت میں متاثرہ جگہوں پر سکیلز بن بن کر جھڑتے رہتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں سورائسس کی شدت میں کمی ہوتی ہے کیونکہ گرمی میں جلد خشک نہیں ہوتی اس کے برعکس موسم سرما میں خشکی کے باعث اس مرض کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سورائسس کی علامات:۔

(1یہ داغ جسم پر ایک چھوٹے دانے کی صورت میں ابھرتے ہیں جو مزید خارش کرنے کے باعث بڑے داغوں اور سفید سرخی مائل زخموں اور جھالوں میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

(2 جلد پر سرخ دھبے جن پر رطوبتی (Secreation of Pus) مادہ جم کر سفید چھلکے بنتے اور اترتے ہیں۔

(3 جلد کا خشک ہونا، دراڑیں پڑنا اور کھجانے سے زخموں میں سے خون کا رسنا۔

(4 خارش، جلن اور زخم بننا

(5 جوڑوں کی سختی اور سوجن

(6 ناخنوں میں درد اور ٹوٹ پھوٹ،  بے رنگ ہو کر پیلے پڑجانا۔

چنبل (سورائسس) جسم کے کسی بھی حصے پر نمودار ہوسکتا ہے، جیسے ہاتھ، پاؤں، گردن، کان کے پیچھے، سر اور منہ پر، یہاں تک کے پورے جسم پر۔

مرض کی وجوہات:۔

عام طور پر سورائسس کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں۔

o… حیاتیات، جنسی (Human Genetics)  وراثتی

o… مدافعتی نظام (Immune System)

وراثتی (Gentical Disease)

عام طور پر چنبل کو ایسی بیماری سمجھا جاتا ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہے۔

مدافعتی نظام

مدافعتی نظام میں خرابی کے باعث بھی یہ بیماری لاحق ہو سکتی ہے۔ سائنس تاحال اسبیماری کو پوری طرح نہیں سمجھ سکی لیکن طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اس بیماری کا تعلق مدافعتی نظام کے ٹی سیلز اور سفید سیلز کی قسم نیوٹرو فلز Neuterphylls کے ساتھ ہے۔ ٹی سیلز جسم میں داخل ہونے والے نقصان دہ بیکٹریا اور وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے رواں دواں رہتے ہیں۔اگر کسی کو یہ بیماری لاحق ہو تو اُس کے جسم کت ٹی سیلز غلط فہمی میں اپنی ہی جلد کے صحت مند خلیوں پر ’نقصان دہ خلیے سمجھ کر‘ حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ اور جیسے کسی انفیکشن کو ختم کرنے یا زخم کو بھرنے کے لئے ضروری ہوتا ہے جلدی جلدی انہیں تباہ کرنے لگتے ہیں۔  لہٰذا ضروری ہے کہ مدافعتی نظام درست طریقے سے کام کرے کیونکہ یہ بیٹکیریل اور وائرل انفیکشن سے بچاؤ کرتا ہے۔

یہ ایک ایسی دائمی بیماری ہے جو متعدی مرض نہیں یعنی ایک سے دوسرے کو منتقل نہیں ہوتا۔

سورائسس کی مختلف اقسام

o… پلاک سورائس (Plaque Psorisis) سب سے عام قسم ہے۔ اس میں جلد خشک، سرخ اور کھردری ہوجاتی ہے جس سے رطوبت (Secreation) کا اخراج ہوکر جلد پر جمتا ہے اور چھلکے بن کر اترتے ہیں۔ اس سے جو دھبے جلد پر نمایاں ہوتے ہیں ان دھبوں میں خارش اوردرد محسوس ہوتا ہے۔

o…ناخن سورائس (Nail Psorisis) اس قسم کی سورائس میں ہاتھ اور پاؤں کے ناخن بدنما، بے رنگ، پیلے، کھردرے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اکثر اوقات مرض کی شدت بڑھنے سے ناخن ٹوٹنے لگتے ہیں جو شدید درد کا باعث بنتے ہیں۔ اس قسم کا سورائسس مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہے۔ اس کے باعث ناخنوں تک خون کی رسائی میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے اور ناخنوں کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں۔

o… سر کا سورائسس (Head/Scalpprosisis)

اس میں سورائسس سر کے کسی مخصوص حصے یا پھر پورے سر میں ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ سرخ رنگ کی ہوتی ہے جس کو چھلکوں نے گھیرا ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں میں یہ خطرناک حد تک پہنچ جاتی ہے جس کی وجہ سے سر کے بال تک گر جاتے ہیں۔

o… جوڑوں کا درد (Joint Psorisis)

بظاہر سورائسس جلد پر نظر آتی ہے لیکن اس کا اثر سیدھا جوڑوں پر پڑتا ہے۔ ہاتھوں اور پاؤں کے جوڑ، انگلیوں کے جوڑ، کہنیوں اور پاؤں کے ٹخنوں پر بہت بری طرح سے اثر انداز ہوتی ہے۔ اسے اکروپسٹولوس سورائسس بھی کہا جاتا ہے۔

سورائسس (چنبل) کا علاج وقت پر کرنا بہت ضروری ہے۔ یہ ایک ایسی دائمی بیماری ہے جس سے اور کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، گردوں کی خرابی جگر میں گرمی، دل کی بیماریاں اور جوڑوں کا کھچاؤ شامل ہے۔

احتیاطی تدابیر:۔

چنبل(سورائسس) کے مریض کو اپنے جسم اور جلد کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے جلد کو ملائم رکھنا بہت ضروری ہے۔

o… خشک صابن سے گریز کریں۔

o… ویزلین (Vaselline) کا دن میں 2 سے 3 بار استعمال کریں۔

o…  اونی کپڑے کی نسبت سوتی کپڑے کو ترجیح دینی چاہیے۔

o… اینٹی بیکٹریل ادویات اور صابن سے گریز کریں۔

oo… جوڑوں کی سوزش سے بچنے کے لیے روزانہ 10 سے 15 منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔

o… ٹی۔ ٹری آئل (Tea-Tree-Oil) ایک مخصوص درخت کا تیل لگانے سے خارش پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

گھر بیٹھے بھی کافی حد تک اس کی تکلیف سے چھٹکارا ممکن ہے۔

-1 ٹی۔ٹری آئل کا استعمال کیا جائے

-2 سیب کا سرکہ بہرین اینٹی بیکٹیریل ہے۔

-3 کچا پپیتا۔

کچے پپیتے میں موجود اجزا انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

-4 سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال اور گاجر کا جوس کافی مفید ہے۔ ان تمام اجزا سے پانی کی کمی کو پورا کرکے جسم کو خشک ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور اس سے جگر کی گرمی بھی دور ہوتی ہے۔

غذائی پرہیز:۔

وہ شخص جو سورائسس (چنبل) کا مریض ہے اسے چاہیے کہ صحت مند (Health Food) کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرے۔

مریض کو بازاری اشیاء، تلی ہوئی اشیا، الکوحل اور ٹماٹر جیسی خوراک لینے سے گریز کرنا چاہیے۔

خوراک کا چنبل سے کوئی تعلق نہیں مگر اچھی خوراک مرض کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

o… ایسی خوراک لینی چاہیے جس میں زیادہ پروٹین ہو جیسے مچھلی، انڈا، دودھ، دہی وغیرہ۔

o… خشک میوہ جات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

o… زیادہ سے زیادہ پھل، دودھ، سبزیوں اور جوس کا استعمال نہایت مفید ہے۔

(1 وہ شیمپو جن میں ایلوویرا جیسے اجزاء ہوں وہ سرکی خشکی کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

(2 صابن جن میں سوڈیم، گلائسرین، سڑک ایسڈ اور میتھائل سیلولوز جیسے اجزا موجود ہوں انہیں جلد کو ملائم رکھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وہ تمام تیل استعمال کیے جاسکتے ہیں جن میں Fluinolone Acetone 0.011 موجود ہو۔

(3 لوشن اور تیل جو اپنے اندر Salicylicacid رکھتے ہوں وہ سر اور جسم کے لیے نہایت مفید ہیں۔

بنیادی اصول

جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے بنیادی اصول یہ ہے کہ اسے صاف رکھنے کے لیے باقاعدگی سے دھوئیں لیکن خشک صابن لگانے سے گریز کریں (ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں) اور نہ ہی اتنا زیادہ دھوئیں کہ جلد کی ضروری نمی اور چکنائی ختم ہوجائے اور زیادہ سے زیادہ موئسچرائزر کا استعمال کریں۔ جتنا زیادہ ہوسکے ذہنی تناؤ سے بچیں۔صحت مند خوراک لیں اور پانی کا استعمال کریں جو ایک مریض کے لیے بہت ضروری ہے اور ضرورت سے زیادہ سورج کی روشنی سے بچیں۔

آمنہ تعارف
لاہو کالج فار ویمن یونیورسٹی

The post سورائسس (PSORISIS) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2MvCnPW

خواتین میں موٹاپے کی وجوہات

موٹاپا، جسے انگلش میں Obesity کہتے ہیں آج کے دور کے اہم جسمانی مسائل میں سے ایک ہے۔

’’موٹاپا انسانی جسم میں فالتو چربی کے اکٹھے ہوکر جسم کو بدنما کردینے کا نام ہے‘‘ موٹاپا بذات خود تو بیماری نہیں ہوتا مگر یہ کسی بیماری کے نتیجے میں ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ سے بھی کافی بیماریاں پیدا ہونے کا امکان ہوسکتا ہے۔

موٹاپے کا تعلق صرف اور صرف کھانے، پینے سے نہیں بلکہ اس کی دیگر پوشیدہ وجوہات بھی ہوتی ہیں۔ ہمارے ہاں اگر کسی اضافی وزن کی خاتون کو دیکھا جائے تو یہی سوچا جاتا ہے کہ اس کی خوراک زیادہ اور کام کم ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ کچھ ایسی خواتین بھی ہوتی ہیں جو کھاتی کم ہیں مگر پھر بھی ان کا وزن بڑھتا جاتا ہے۔

موٹاپے کی عمومی وجوہات:۔

موٹاپے کی بہت سی وجووہات ہوسکتی ہیں جس میں سب سے زیادہ پائی جانے والی خوراک کی بے اعتدالی ہے۔ مگر خواتین میں سب سے بڑی وجہ ہارمونز کی بے قاعدگی ہوتی ہے۔کاربونیٹڈ مشروبات کا بے تحاشہ استعمال جسم کو بھاری کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ چکنائی والی اشیاء بھی موٹاپے کا سبب بنتی ہیں۔ موٹاپے کا ایک بڑا سبب جسم میں پانی کی مقدار کا کم ہونا بھی ہے۔

وزن بڑھنے کی مزید چند وجوہات پر نظر ڈالتے ہیں جیسا کہ:۔

-1 توانائی میں توازن کی کمی:۔

اس سے مراد یہ ہے کہ جسم میں داخل ہونے والی توانائی اور جسم سے خارج ہونے والی توانائی میں توازن نہیں ہے۔ جسم میں داخل ہونے والی توانائی وہ ہوتی ہے جو ہم غذا اور پانی سے حاصل کررہے ہوتے ہیں جبکہ باہر نکلنے والی توانائی وہ ہوتی ہے جسے ہم اپنے روزمرہ کاموں کے لیے استعمال کررہے ہوتے ہیں جس میں سانس لینا، ہضم کرنا اور جسمانی طور پر فعال رہنا شامل ہے۔ اگر جسم میں جانے اور باہر نکلنے والی توانائی برابر ہوگی تو آپ کا وزن اتنا ہی رہے گا جتنا کہ ہے۔ اگر باہر نکلنے والی توانائی اندر جانے والی توانائی سے زیادہ ہوگی تو آپ کا وزن گھٹنا شروع ہوجائے گا۔

-2 ماحول:۔

جس ماحول میں آپ زندگی گزار رہے ہیں اس کا آپ کے وزن پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ جن جگہوں پر تازہ اور صاف ستھری غذا مہیا نہیں ہوتی یا زیادہ تیل والے کھانے کھانے کا رواج ہوتا ہے وہاں اکثر لوگوں کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔

-3 ادویات:۔

بعض ادویات کے استعمال سے بھی انسان موٹا ہوجاتا ہے۔ اینٹی ڈپرینسٹ یا اسٹریس دور کرنے کی ادویات عموماً وزن بڑھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھوک بڑھانے والی دواؤں سے بھی وزن بڑھتا ہے۔

-4 مناسب نیند نہ لینا:۔

بہت سی خواتین مناسب نیند نہ لینے کی وجہ سے بھی موٹاپے کا شکار ہوجاتی ہیں۔ آپ کی نیند کا محض ایک گھنٹہ کم ہونے سے جسم میں لیپئن اور گریلن کا لیول بڑھنے لگتا ہے۔ یہ بھوک کی شدت میں اضافے کا محرک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کم سونے والے افراد عام طور پر ایسی غذائیں لینے لگتے ہیں جن میں کیلریز یا کیلشیم زیادہ ہو۔ جسم میں لیپٹن اور گریلن کا حد سے زیادہ بڑھ جانا بھوک کو بڑھا دیتا ہے جو اکثر موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔

-5 ہارمونل عدم توازن:۔

عورت اپنی زندگی میں مختلف مراحل سے گزرتی ہے جس کی وجہ سے ہارمونز میں عدم توازن آجاتا ہے۔ عورت کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے باعث ہارمونل عدم توازن موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے۔

-6 تھائی رائڈ:۔

تھائی رائڈ ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ خواتین میں بھائی رائڈ کا بڑھنا وزن میں اضافے کا سبب بنتا جارہا ہے۔ اگر آپ کا وزن بڑھ رہا ہو اور اس مرض کی علامات ظاہر ہوں تو اس کا ٹیسٹ لازمی کروائیں تاکہ صحت سے بھرپور زندگی جی سکیں۔

-7 پیدائش اور اس میں وقفہ:۔

بچوں کی پیدائش کے بعد خواتین کی اکثریت موٹاپے کا شکار اور کچھ خواتین دبلی ہوجاتی ہیں اسی طرح بچوں کی مسلسل پیدائش یا ان میں وقفے کے لیے لی جانے والی ادویات بھی بعض اوقات دبلے پن، کمزوری، وزن میں اضافے اور دیگر مسائل کا سبب بنتی ہیں۔

نمرہ شاہد
لاہو کالج فار ویمن یونیورسٹی

The post خواتین میں موٹاپے کی وجوہات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2YxRdYn

Medical News Today: Hepatitis D: Everything you need to know

Only people who already have hepatitis B can get hepatitis D. Learn more about the causes and symptoms of hepatitis D, as well as the possible complications.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2OuRYBP

Medical News Today: The top foods high in zinc

Zinc plays a vital role in many functions in the body, including growth. Learn about which foods contain the most zinc here. We also cover vegetarian and vegan options.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2yqvS8u

Medical News Today: What causes pain in the lower left back?

Pain in the lower left back often originates from muscle strains or kidney problems, but there are many other possible causes. We describe these causes and their treatments.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2ZmwGaD

Medical News Today: What to do about an itchy neck

Many things can cause an itchy neck, including skin irritants and allergies. Remedies such as ointments and creams may help. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2OMJpmb

Medical News Today: Is diet soda bad for you? Know the health risks

Many people drink diet soda as a low or zero calorie alternative to regular soda. While it may seem like the better choice, diet soda still has health risks. Learn about them here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YzNIEP

Medical News Today: How to diagnose and treat bruised ribs

Bruising is not always a symptom of a broken or fractured rib bone. In this article, we provide pictures and advice about how to diagnose and treat bruised ribs.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YhMHBT

Medical News Today: Binge drinking affects 1 in 10 older adults in the US

New research finds that binge drinking affects 10.6% of U.S. older adults. Men and cannabis users are among those most likely to engage in binge drinking.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SX7qVU

Medical News Today: Letter from the Editor: Here comes the sun

At MNT, the team has been recovering from a recent heatwave. But as Managing Editor Honor Whiteman reveals, the temperature isn't the only thing on the up.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Yw0mRm

Medical News Today: FDA warn company about illegally marketing CBD products

FDA have issued a letter to Curaleaf, warning the company about misleading the public with 'unsubstantiated claims' concerning the benefits of CBD.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2MvlZi8

Medical News Today: Stopping statins may increase cardiovascular risk

New research warns that stopping statin use later in life could significantly increase a person's risk of heart problems and vascular events.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2yuiCjr

Medical News Today: Telling a 'white lie' may affect one's ability to recognize emotions

New research finds that dishonest acts impair 'interpersonal cognition,' or the empathic ability to accurately tell what another person is feeling.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Ka16HP

Medical News Today: What to know about nitrous oxide

Effects of nitrous oxide include a feeling of euphoria that quickly fades. There may be some shorter and longer term side effects. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YyOfD9

Medical News Today: What to know about sperm production

The average time it takes for the body to make new sperm cells is 74 days. However, the male body is constantly producing sperm, so there will usually be some in the semen. Learn more about the sperm production cycle here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2K8pyJH

Medical News Today: How much cholesterol should you have per day?

Dietary cholesterol is the cholesterol a person gets from the foods they eat. These include most animal products. Learn about the new recommendations about how much cholesterol and fat to consume here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/3311Kih

Medical News Today: 11 ways to increase bone density naturally

Bone density decreases with time, and some people have a risk of developing weak or brittle bones. Learn how to increase or maintain bone density here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YvSvHh

7 سالہ بھارتی بچے کے منہ میں 550 دانت

نئی دلی: بھارت میں 7 سالہ بچے کے منہ میں 21 قدرتی دانتوں کے علاوہ 526 اضافی دانت بھی موجود ہیں جنہیں سرجری کے ذریعے نکال دیا گیا ہے تاہم یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں چینائی کے رہائشی 7 سالہ بچے روندر ناتھ کے منہ میں قدرتی دانتوں کے علاوہ 526 دانت موجود تھے، یہ اضافی دانت ایک جھلی میں ڈھکے ہوئے تھے اور بظاہر نظر نہیں آرہے تھے۔

Indian Child 526 Teeth removed

بچے کو 3 سال کی عمر سے نچلے جبڑے میں سوجن کی شکایت تھی جو رفتہ رفتہ بڑھ رہی تھی اور اس میں تکلیف بھی بہت زیادہ تھی۔ بچے کے والدین نے گھریلو ٹوٹکوں کے کار آمد نہ ہونے پر ماہر امراض دندان سے رجوع کیا۔

سرجن کا کہنا ہے کہ ایکس ریز اور سی ٹی اسکین کی جانچ پڑتال سے بچے کے نچلے جبڑے میں ایک تھیلی کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جسے آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا، تھیلی کا وزن 200 گرام تھا اور اس میں 526 نئے دانت موجود تھے۔

معالجین کا کہنا ہے کہ یہ ایک خاص قسم کی بیماری ہوتی ہے جسے compound composite ondontome کہا جاتا ہے جس کا علاج عمومی طور پر سرجری کرکے اضافی دانتوں کو باہر نکال دینا ہوتا ہے۔

The post 7 سالہ بھارتی بچے کے منہ میں 550 دانت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2ysFtf4

7 Ways How Eating Shallots Can Improve Your Health

From reducing your risks of cancer and boosting cognitive function to protecting your heart health and improving your vision - shallots are not just great for your health but are also a great mood booster. Rich in flavonols and polyphenolic compounds, this low-calorie bulb makes a delicious ingredient to add to your diet and won't sabotage your weight loss plans!

The post 7 Ways How Eating Shallots Can Improve Your Health appeared first on CureJoy.



from CureJoy https://ift.tt/2Kcr9Nk

Tuesday, 30 July 2019

کان پر ہلکی بجلی دینے سے عمررسیدگی کے کئی امراض کا علاج ممکن

 لندن: بڑھاپا کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتا ہے اور اس عمر میں کان کی لو پر ہلکی بجلی پہنچا کر عمررسیدگی سے وابستہ کئی امراض کا علاج کیا جاسکتا ہے یا کئی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے۔

برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ کان پر ایک خاص رگ ہوتی ہے جسے ویگس نرو کہا جاتا ہے۔ یہ رگ جسم کی طویل ترین رگ بھی ہے جو دل، آنتوں اور جسم کے مختلف حصوں تک جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کی کارکردگی اعصابی نظام پر بھی اثر انداز ہوتی ہے جسے پیرا سمپیتھے ٹک نروس سسٹم بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پیراسمپیتھے ٹک اور سمپیتھے ٹک نروس سسٹم دونوں مل کر خودکار اعصابی نظام کی تشکیل کرتے ہیں جو سانس لینے اور دل کی دھڑکن جیسے عمل کو خودبخود ممکن بناتے ہیں۔ اگرچہ یہ رگ گردن کی بائیں جانب ہوتی ہے اور اس کے لیے ایک آپریشن کی ضرورت پیش آتی ہے جس کے بعد بجلی کی جھٹکے دینے والا ایک نظام نصب کیا جاتا ہے۔

تاہم یونیورسٹی آف لیڈز اور گلاسگو یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اس رگ کا ایک اہم گوشہ کان کے پاس موجود ہوتا ہے اور بیرونی جانب محسوس ہوتا ہے۔ اس پر ہلکی بجلی دے کر آٹونومک یا خوداختیار نروس سسٹم کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ اس نروس سسٹم کو بہتر کرکےصحت کو بہتر رکھا جاسکتا ہے اور بڑھاپے کے امراض کو ٹالا جاسکتا ہے۔ ان امراض میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

اس تجربے کے لیے 55 سال سے زائد عمر کئی افراد کے اعصاب پر ہلکی بجلی دی گئی۔ شرکا کو ذیابیطس، بلڈ پریشر، مرگی اور امراضِ قلب کی کوئی شکایت نہیں تھی۔ پہلے مرحلے میں 14 افراد کو ویگس اعصاب پر بجلی دی گئی۔

دوسرے مطالعے میں 51 افراد کو ایک ایک مرتبہ بجلی کے ہلکے جھٹکے دیئے گئے۔ 29 افراد کو دو ہفتے تک روزانہ اعصابی بجلی کے جھماکے دیئے گئے۔ صرف دو ہفتوں بعد ان کے خود کار اعصابی نظام میں بہتری پیدا ہوئی اور سب نے نیند، موڈ اور ہاضمے میں بہتری کے علاوہ معیارِ زندگی بہتر ہونے کا قرار کیا۔

اس تجربے کو انجام دینے والے سائنسدانوں نے کہا کہ ہم اس تجربے سے جو فوائد سامنے آئے ہیں وہ بہت معمولی ہیں جبکہ یہ تکنیک کئی طرح سے انسانوں اور بالخصوص بزرگوں کی صحت پر انتہائی مفید اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ اس سے بڑھاپے کے ساتھ ساتھ لاحق ہونے والے مرض کو بھی ٹالا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے اسے ایئر ٹکلنگ تھراپی کا نام دیا ہے۔

The post کان پر ہلکی بجلی دینے سے عمررسیدگی کے کئی امراض کا علاج ممکن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/3152G3m

Medical News Today: 10 healthful turmeric recipes for arthritis

Turmeric is an anti-inflammatory spice. Research suggests turmeric and other anti-inflammatory foods can help relieve arthritis symptoms. This article looks at 10 ways to use turmeric in tasty, healthful recipes.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/32W2DIZ

Medical News Today: Everything you need to know about urinalysis

Urinalysis, or a urine test, can help a doctor diagnose certain health issues, check for pregnancy, or screen for drug use. In this article, learn more about the uses and results.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Yy6s7N

Medical News Today: Why might I bleed after being fingered?

For many people, bleeding is common after forms of sexual contact such as being fingered. It may occur due to a minor injury, a period, or vaginal dryness. In other cases, however, the cause may require medical attention. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SUbS7Q

Medical News Today: Causes of mucus in a baby's poop

It is common for some mucus to appear in a baby's stool. However, if mucus appears frequently, it may signal an underlying condition, such as an allergy. Learn more about the causes and what to do here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2OvqnjT

Medical News Today: How do you get rid of corns?

Ways to get rid of corns include removing sources of friction and filing down the corn. Medical treatments can also help. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/30YPTiO

Medical News Today: What to do about itchy pubic hair

Itchy pubic hair can occur due to a sexually transmitted infection, irritation from shaving, or certain skin conditions. Treatment depends on the cause. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2ZvHXFi

Medical News Today: Resistance training for healthy aging: The whys and hows

A new evidence-based position statement explains the benefits of resistance training for older adults and what to bear in mind when devising programs.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YpV7qr

Medical News Today: How 'tickling' the ear could prevent age related disease

A type of noninvasive electric stimulation that 'tickles' the ear could help improve many different aspects of health in later life, new research finds.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/330BSDd

Medical News Today: Nonalcoholic fatty liver disease: New drug proves 'safe' and effective

A double-blind, placebo-controlled randomized clinical trial finds the right dosage at which a drug 'safely' treats nonalcoholic fatty liver disease.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Zlt34r

Medical News Today: Why is sex pleasurable?

There are many biological reasons that sex is pleasurable for males and females. In this article, we examine how sex affects both the body and the brain.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SYRv9G

Medical News Today: False missile alert may have 'benefited' people with anxiety

A surprising new study finds that the false alarm of a missile strike issued a year ago in Hawaii benefited people with high day-to-day anxiety.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2LOKhV4

Medical News Today: Can scientists find the formula for 'better aging?'

New research studies aging cells to find out how they change, and how this leads to further health decline. Its findings may help promote 'better aging.'

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SYRwKM

Medical News Today: Are laxatives safe for weight loss?

Doctors do not recommend laxatives for weight loss as they are ineffective and can cause adverse effects. These include dehydration and electrolyte imbalances. Learn more about the safety and risks here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2yqh6P6

Medical News Today: What to know about a loose vagina

The elasticity of the vagina may change because of childbirth or aging. These changes are common and do not pose a risk to health. Here, learn about vaginal looseness, exercises, and more.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Mld1Eh

Medical News Today: Is marijuana a depressant? What to know

Marijuana can act as a depressant, stimulant, and hallucinogen. Learn more about the effects of each type of drug here. We also cover the risks and side effects.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2LQt7pU

Medical News Today: Is it possible to get pregnant from anal sex?

It is very rare to get pregnant from anal sex, but there is a small chance. We explore anal sex and pregnancy and bust some myths about preventing pregnancy.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Mnce5C

5 Health Benefits Of Lemon Verbena That Might Surprise You!

Most of lemon verbena's health benefits can be attributed to its antioxidant properties. It fights obesity and lowers triglyceride, inflammation, and oxidative stress to prevent its complications. It can ease post-workout muscle soreness without hindering muscle strength. It also prevents the development of multiple sclerosis and manages joint health. Properties in lemon verbena have been found to fight staph infections as well.

The post 5 Health Benefits Of Lemon Verbena That Might Surprise You! appeared first on CureJoy.



from CureJoy https://ift.tt/2MoxyHT

Monday, 29 July 2019

بولنے سے معذور افراد کے گلے پر چپک کر آواز بننے والا انقلابی آلہ

بیجنگ: مشن امپاسیبل جسی فلموں میں آپ نے حلق کے باہر لگائے جانے والا ایک آلہ دیکھا ہوگا جو کسی کی بھی آواز خارج کرتا ہے۔ اسی سائنس فکشن کہانی کو اب چینی سائنسداں نے حقیقت کا روپ دیا ہے۔ ایک اسٹیکر نما آلہ بنایا گیا ہے جو بولنے سے قاصر افراد کے حلق سے چپک کر ان کی آواز بن جاتا ہے۔

بیجنگ میں واقع سنگوا یونیورسٹی کے ماہرین نے حلق پر چپکائے جانے والا ایک اسٹیکر نما آلہ بنایا ہے ۔ یہ پہلے پہننے والوں کے لیے تکلیف دہ تھا لیکن اب اسے مزید تبدیل کرکے کاغذ کی طرح ڈھالا گیا ہے۔ اسے پانی سے گیلا کرکے گردن کے اس مقام پر لگایا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی بولنے والا شخص کوئی لفظ بولتا ہے اس سے آواز خارج ہوتی ہے۔

اسے پہنے جانے والا مصنوعی گرافین حلق ( ویئرایبل آرٹیفشل گرافین تھروٹ یا ڈبلیو اے جی ٹی کا نام دیا گیا ہے۔ اسے گرافین سے بناکر پولی وینائل الکحل کی ایک پتلی پرت پر چپکایا گیا ہے۔ اسٹیکر کی چوڑائی اور لمبائی بالترتیب 15 سے 30 ملی میٹر ہے۔ فی الحال اسے تار کے ذریعے بازو پر بندھے ایک سرکٹ سے جوڑا گیا ہے جس میں ڈیکوڈر، پاورسپلائی اور مائیکروکمپیوٹر نصب ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ بولنے سے محروم افراد جملوں اور لفظوں کی نقل کرتے ہیں جس سے حلق مے صوتی تاروں ( ووکل کورڈز) میں حرکت ہوتی ہے۔ ڈبلیو اے جی ٹی بیرونی کھال سے ان حرکات کو نوٹ کرتا ہے اور حلق کی حرکت کی بنا پر اسپیکر سے بعض سادہ الفاظ مثلاً ناں، ہاں، ہیلو اور اوکے خارج کرتا ہے۔

یہ کام پروفیسر ہی تیان اور ان کے ساتھیوں نے کیا ہے جس کی تفصیل اے سی ایس نینو جرنل میں شائع ہوئی ہے۔ تاہم اس کی زیادہ تفصیلات نہیں دی گئ ہیں۔

The post بولنے سے معذور افراد کے گلے پر چپک کر آواز بننے والا انقلابی آلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2YdIyPE

Medical News Today: Can you safely pop a blister?

The body produces blisters to protect damaged skin and help it heal. People should generally avoid popping them unless they are large or very painful. Learn when to pop a blister and how to do it safely here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2K5xh9W

Medical News Today: Can home remedies help with a kidney infection?

Kidney infections will usually require treatment with antibiotics. Home remedies on their own cannot treat a kidney infection, but some may help relieve symptoms alongside antibiotics. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2GA3iX4

Medical News Today: Causes and remedies for itchiness after shaving

Itchiness after shaving can occur in any area that a person shaves. Shaving incorrectly, using products that contain harsh chemicals, or shaving a sensitive area are potential causes. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YcOCYK

Medical News Today: ADHD supplements: Are they effective?

Research suggests that certain supplements, including melatonin, zinc, and vitamin D, may help treat some of the symptoms of ADHD. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Msj9dN

Medical News Today: What to know about red light therapy

Among other things, red light therapy can improve acne, speed up wound healing, and reduce inflammation. There is a very low risk of side effects. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2K15f0I

Medical News Today: Exercises and tips for better posture

Many exercises can help improve posture, including bridges, planks, and other yoga poses. In this article, we look at healthy posture when standing, sitting, and lying down. We also explore exercises and tips for maintaining good posture.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2OHB6rN

Medical News Today: Men's sexual function may benefit from daily nut consumption

A 14-week trial found that healthy men who added 60 g of nuts a day to their Western style diet reported improved sexual desire and orgasm quality.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YaXrlO

Medical News Today: New device may diagnose sepsis in less than a drop of blood

Scientists at the Massachusetts Institute of Technology in Cambridge have designed a device that may detect sepsis biomarkers in less than a drop of blood.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Ot0FMV

Medical News Today: Fat cells may explain why melanoma becomes 'aggressive and violent'

Scientists find that fat cells transfer gene-altering proteins to melanoma cells, making them more aggressive. They also show a way to block this process.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2GDVL9E

Medical News Today: Not just for pain: Skin nerves can also help fight infection

New research in mice has found that skin nerves can also stop infections from spreading, and that they do so much faster than immune cells.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YdqTHQ

6 Health Benefits Of Pear Fruit You Should Not Miss On

Pears are not just delicious but filled with vital nutrients, minerals, and vitamins. They are also an excellent source of polyphenol antioxidants, which protect against oxidative damage. From improving digestion, increasing cellular metabolism and energy production, and muscle contractions to supporting healthy heart, brain and immune function, pears are a complete food. Eat it raw and with the peel on to get the most benefits.

The post 6 Health Benefits Of Pear Fruit You Should Not Miss On appeared first on CureJoy.



from CureJoy https://ift.tt/2LNKSWW

Sunday, 28 July 2019

مرچیں کم کھائیں، یادداشت بچائیں

دوحہ، قطر: ایک نئے مطالعے سے یہ عجیب و غریب نتیجہ برآمد ہوا ہے کہ مرچ مصالحے والے کھانے کی مسلسل عادت آگے چل کر یادداشت میں کمی کی وجہ بن سکتی ہے۔

یہ تحقیق قطر، آسٹریلیا اور امریکا میں کی گئی جس میں 55 سال یا اس سے زائد عمر کے 4,582 چینی باشندوں کا مسلسل 1991 سے 2006 تک مطالعہ کیا گیا۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ تحقیق 15 سال تک جاری رہی تھی۔

اس دورانیے میں کالی مرچ اور میٹھی کیپسیسم مرچ کو ہٹاکر تازہ یا سفوف کی صورت میں سرخ اور ہری مرچ کھانے والوں کا جائزہ لیا گیا۔ پورے مطالعے میں چھ مرتبہ تین تین دن کےلیے ان اقسام کی مرچ کے استعمال کرنے والوں کے ٹیسٹ کیے گئے۔ پورے 15 برس میں تمام رضاکاروں کی یادداشت اور حافظے کو مختلف ٹیسٹ سے جانچا گیا۔

اس کی تفصیلات تحقیقی جریدے نیوٹریئنٹس میں شائع کی گئی ہیں۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کئی سال تک روزانہ 50 گرام مرچ کھانے والوں میں دیگر کے مقابلے میں یادداشت میں کمی کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد میں سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ یہ کمی ان افراد میں زیادہ دیکھی گئی ہے جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کم تھا لیکن زیادہ بی ایم آئی کے حامل افراد میں اس کے کم اثرات مرتب ہوئے۔

معلوم ہوا کہ زیادہ مرچیں کھانے والے افراد کی آمدنی کم، بی ایم آئی کم اور وہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ کام کرنے والے اور پھرتیلے ثابت ہوئے تھے۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ تعلیمی استعداد کم یا زیادہ مرچ کے استعمال کی وجہ بھی ہے تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ اس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

قطر یونیورسٹی کے پروفیسر زیومن شائی نے کہا ہے کہ مرچیں جسمانی چربی گھلاتی ہیں، وزن گھٹاتی ہیں اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہیں۔ لیکن عمررسیدہ افراد میں یادداشت کی کمی کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

اس تحقیقی سروے سے یہ تو معلوم ہوگیا کہ مرچوں سے حافظہ کمزور ہوتا ہے لیکن اس کی سائنسی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ماہرین اگلے مرحلے میں مرچوں اور یادداشت کے درمیان تعلق کی وضاحت کرنے پر مزید غور کریں گے۔

The post مرچیں کم کھائیں، یادداشت بچائیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2yo5dco

Medical News Today: Which cancers receive the least funding, and why?

First-of-its-kind research examines how much nonprofit funding goes to different forms of cancer and finds striking disparities in funding allocation.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SJPEW4

Medical News Today: Music may replace sedatives for treating pre-op anxiety

Comparing the effects of sedatives with those of soothing music in people with preoperative anxiety suggests that the latter could replace the former.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/32Sa97v

خبردار! اسپرین کا بلا ضرورت استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے

شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جہاں دردِ سر کی سب سے عام دوا ’’اسپرین‘‘ موجود نہ ہو۔ کئی گھرانوں میں اسپرین روزانہ ’’بس ایسے ہی‘‘ کھائی جاتی ہے۔ لیکن ایک حالیہ اور وسیع مطالعے کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسپرین کا بلاضرورت استعمال فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

اس مطالعے کی بنیاد پر امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) اور امریکن کالج آف کارڈیالوجی (اے سی سی) نے بھی اپنی ہیلتھ گائیڈ لائنز میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی شخص جو دل کا مریض نہ ہو، اسے اسپرین صرف اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرنی چاہیے۔

علاوہ ازیں، وہ لوگ جنہیں دل کی کوئی بیماری لاحق ہو لیکن ساتھ ہی ساتھ ان میں جریانِ خون (bleeding) کا خطرہ بھی ہو، انہیں اسپرین کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتنی چاہیے اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اسپرین کی خوراک لینی چاہیے۔ مزید تفصیلات کے مطابق، دل کے وہ مریض جو 40 سال سے کم عمر ہیں – اور 70 سال سے زائد عمر کے وہ بزرگ بھی جنہیں دل کی کوئی بیماری لاحق نہیں – ان سب کو چاہیے کہ صرف ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد ہی اسپرین استعمال کریں۔

واضح رہے کہ ماضی میں کیے گئے مختلف مطالعات میں اسپرین کے اتنے زیادہ فوائد سامنے آچکے ہیں کہ یہ ہر گھر میں موجود ’’لازمی دواؤں‘‘ میں شامل ہوچکی ہے۔ البتہ گزشتہ چند سال سے اسپرین لینے والے افراد میں صحت کے مسائل سامنے آنے لگے تھے جن کے بعد نئے سرے سے تحقیق کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔

تازہ تحقیق بوسٹن کے ہارورڈ میڈیکل اسکول اور بیتھ اسرائیل ڈیکونیس میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی ہے جبکہ اس کے نتائج ’’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘‘ نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

The post خبردار! اسپرین کا بلا ضرورت استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2ZfPojT

Saturday, 27 July 2019

وزن گھٹانے کیلئے صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہی کھائیے

 نیویارک: اگر کوئی وزن کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو دن کے اہم کھانوں کو صرف دن کے ابتدائی حصے میں ہی ختم کرلے۔ دن بھر کھانے کے اس نئے انداز سے کیلوریز کے بجائے بھوک اور اشتہا کے ہارمون کم ہوں گے اور وزن گھٹانے میں مدد ملے گی۔ اس کا اہم مقصد یہ ہے کہ اس طرح کھانے کے اوقات جسم میں استحالہ (میٹابولزم) پر اثر ڈالتے ہیں اور کھانے کے اوقات انسانی قدرتی گھڑی سے ہم آہنگ ہوتے ہیں۔

پھر اس سے قبل مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ اگر صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہی بڑے کھانوں کو محدود رکھا جائے تو اس سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے۔

ماہرین نے دو بجے تک کھانا کھانے کی تحقیق ’’اوبیسٹی‘‘ نامی جنرل میں شائع کی ہے اور اس میں ماہرین نے زور دیا ہے کہ دن کی روشنی میں کھانا کھانے سے ’’یہ عمل جسمانی اندرونی گھڑی (سرکاڈیئن ردم) سے ہم آہنگ ہوجاتا ہے۔ اس سے وزن کم کرنے اور میٹابولزم کو صحت مند بنانے میں مدد ملتی ہے۔‘‘

ماہرین نے اس عمل میں لوگوں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا اور چار روز تک روزانہ تین وقت کا کھانا دیا گیا۔ ایک گروپ کو دن کے اوقات میں کھانا کھلایا گیا اور دوسرے گروہ کو ان مرضی کے اوقات میں کھانا کھانے دیا گیا۔

مطالعے میں شامل تمام شرکا صحت مند تھے جن کی عمریں 25 سے 45 برس تھیں۔ البتہ ان سب کا وزن معمول سے زیادہ تھا۔ چار روز کے تجربے کے بعد معلوم ہوا کہ جس گروہ کو صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک کھانے تک محدود رکھا گیا، انہوں نے اگلے 18 گھنٹے تک کچھ نہیں کھایا۔ دوسرے گروہ نے 8 بجے ناشتہ کیا اور دن کا آخری کھانا رات کے 8 بجے کھایا۔

چوتھے روز تمام شرکا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں خرچ کردہ کیلوریز کے علاوہ چکنائی، کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین وغیرہ کی معلومات لی گئیں۔

شرکا سے بھوک لگنے، کھانے پینے کی طلب، کھانے کی مقدار اور پیٹ بھرنے جیسی معلومات بھی لی گئیں۔ اس کے علاوہ صبح و شام خون اور پیشاب کے نمونے لے کر ان میں بھوک سے وابستہ ہارمون کی بھی پیمائش کی گئی۔

معلوم ہوا کہ دو بجے کے بعد کھانا نہ کھانے والوں کی کیلوریز میں تو کئی کمی نہ ہوئی لیکن بھوک لگانے والے ہارمون ضرور کم ہوئے اور اشتہا/ بھوک میں کمی واقع ہوئی۔ ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ دو بجے کے بعد بھوکے رہنے والے افراد میں کاربوہائیڈریٹس کے بجائے چربی استعمال ہونے لگتی ہے جو وزن کم کرنے کا باعث بنتی ہے۔

تاہم دیگر ماہرین نے چار روز کے بجائے زیادہ افراد پر طویل عرصے کےلیے تحقیق پر زور دیا ہے۔ اس کے باوجود بھی چار روزہ تحقیق سے حوصلہ افزا نتائج ضرور سامنے آئے ہیں۔

The post وزن گھٹانے کیلئے صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہی کھائیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2MkB5qM

ٹرائپوفوبیا ( Trypophobia )

شہد کی مکھی کا چھتا، قدرتی اسفنج، کنول کے پھول کا ڈوڈا، ساحل سمندر پر اسفنجی ساخت کے پودے اور جانور، ان سب میں ایک بات مشترک ہے کہ ان کی ساخت غیرہموار ہوتی ہے، یعنی ان کی بیرونی سطح پر گڑھے یا سوراخ ہوتے ہیں۔

کیا کبھی ان چیزوں کو دیکھ کر آپ کو اپنے روئیں کھڑے ہوتے اور بدن پر چیونٹیاں سی رینگتی محسوس ہوتی ہیں؟ اگر اس سوال کا جواب اثبات میں ہے تو پھر آپ بھی ان ہزاروں لوگوں میں شامل ہیں جنھیں ٹرائپوفوبیا ( Trypophobia ) کا منفرد مرض لاحق ہے۔

اس مرض یا کیفیت میں سوراخ یا جوف دار سطحوں کو دیکھ کر گھبراہٹ اور خوف طاری ہونے لگتا ہے۔ اگرچہ ٹرائپوفوبیا کو امریکن سائیکاٹرسٹ ایسوسی ایشن ( اے پی اے) نے ہنوز دماغی مرض تسلیم نہیں کیا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کیفیت کا تعلق انسان کی دماغی حالت ہی سے ہے۔

 ٹرائپوفوبیا کی علامات اور اسباب

متاثرہ فرد کی جب گھونگھے کی چٹانیں، باتھ ٹب میں بھرے ہوئے صابن کے جھاگ اور اسی نوع کی دیگر سوراخ و جوف دار ساختوں پر نظر پڑتی ہے تو فوری طور پر اس کے مزاج پر کراہت غالب آجاتی ہے، سر بھاری ہوجاتا ہے اور وہ کمزوری محسوس کرنے لگتا ہے۔ اس کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے، جسم پر چیونٹیاں سی رینگنے لگتی ہیں اور سر چکرانے لگتا ہے۔ بعض اوقات مندرجہ بالا اور اسی نوع کی چیزوں کے تذکرے ہی سے ٹرائپوفوبیا کی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں۔

ٹرائپوفوبیا میں مبتلا افراد کی مرکزی تشخیصی علامت جوف دار اشیاء یا ان کی تصاویر دیکھ کر کراہت میں مبتلا ہونا ہے۔ یہ علامت دیگر تسلیم شدہ فوبیاز میں ظاہر نہیں ہوتی جن میں خوف کا عنصر غالب ہوتا ہے۔ خواتین ٹرائپوفوبیا کا زیادہ شکار ہوتی ہیں۔ عام طور پر یہ کیفیت ڈپریشن اور ذہنی بے چینی کو بھی ہمراہ لے کر آتی ہے۔

فوبیا کیا ہوتا ہے؟

امریکا کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق فوبیا ذہنی اضطراب ہی کی ایک قسم ہے جس کے نتیجے میں متلی، ابکائی، کراہت، سر چکرانا، دھڑکن کا بڑھ جان، خوف کے زیراثر جسم میں لرزش جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ کوئی فرد فوبیا کا شکار اس وقت ہوتا ہے جب کسی خاص صورتحال، مقام، احساس یا شے وغیرہ کے بارے میں وہ غیرمعمولی طور پر حساس ہوجائے۔ اس ردعمل کی وجہ ان کے ذاتی ناخوش گوار تجربات یا مشاہدات بھی ہوسکتے ہیں۔ این ایچ ایس کے مطابق کسی فرد کے فوبیا میں مبتلا ہونے کا انحصار اس کی جینیاتی تاریخ پر ہوتا ہے۔

ٹرائپوفوبیا کے بارے میں نیویارک میں واقع کولمبیا یونی ورسٹی سے منسلک کلینیکل سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر انتھونی پولیافیکو کہتے ہیں کہ سوراخ دار اشیاء یا ان کی تصاویر سے کسی فرد کی کراہت کے پس پردہ اسباب کا جاننا بے حد ضروری ہے۔ اگر کسی فرد کو ان اشیاء و تصاویر سے بس کراہت محسوس ہوتی ہے اور اس کے معمولات متأثر نہیں ہوتے تو پھر اسے فوبیا نہیں کہا جائے گا۔ بہ الفاظ دیگر فوبیا وہ کیفیت ہے جو ایک فرد کے معمولات زندگی پر اثرانداز ہورہی ہو۔ سائنس داں اب تک اس بارے میں شکوک کا شکار ہیں کہ ٹرائپوفوبیا، فوبیا کی مذکورہ بالا شرط پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔ اس موضوع پر اگر مزید تحقیق کی جائے تو اس سوال کا جواب ممکن ہوسکتا ہے۔

ٹرائپوفوبیا کی اصطلاح کیسے وجود میں آئی؟

یہ اصطلاح زیادہ پرانی نہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا آغاز A Phobia of Holes نامی ایک آن لائن فورم سے ہوا جس کی بنیاد آئرلینڈ کے ایک یوزر نے رکھی تھی۔ 2009ء میں یہ اصطلاح اس وقت معروف ہوگئی جب البانے یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے ٹرائپوفوبیا ڈاٹ کوم کے یوآرایل سے ویب سائٹ شروع کی اور فیس بُک پر سپورٹ گروپ بنایا۔ خاصی تگ و دو کے بعد ٹرائپوفوبیا میں مبتلا افراد کی کمیونٹی وکی پیڈیا پر صفحہ بنانے میں بھی کامیاب ہوگئی۔

2009ء میں وکی پیڈیا کے ایڈیٹرز نے یہ کہہ کر ٹرائپوفوبیا کا صفحہ ڈیلیٹ کردیا تھا کہ یہ کوئی مرض یا کیفیت نہیں بلکہ ہوّا کھڑا کیا گیا ہے۔ بعدازاں کئی شہرت یافتہ شخصیات جب ٹرائپوفوبیا کی حمایت میں سامنے آئیں اور کہا کہ وہ اس کا شکار ہیں تو پھر اس فوبیا کو اعتبار حاصل ہوا۔

سائنس کیا کہتی ہے؟

سائنسی ادب میں  ٹرائپوفوبیا کی آمد 2013ء میں اس وقت ہوئی جب چند محققین نے کہا کہ اس کیفیت کی جڑیں خطرناک جانوروں سے جبلی خوف اور گریز میں پیوست ہیں۔ پھر جب محققین ہی میں سے ایک نے یہ کہا کہ اسے نیلے دائروں والے زہریلے آکٹوپس سے خوف آتا ہے تو تحقیقی ٹیم کا اپنے موقف پر یقین پختہ ہوتا چلا گیا۔ مزید تحقیق پر انھیں پتا چلا کہ متعدد زہریلے جانوروں جیسے باکس جیلی فش، سانپ، زہریلے مینڈک وغیرہ کی جلد پر دائرہ نما نقش بنے ہوتے ہیں جو جوف دار اشیاء کی ساخت سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں۔

کچھ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ٹرائپوفوبیا زہریلے جانوروں کا خوف نہیں بلکہ انسانی مرض ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ کئی متعدی امراض اور طفیلی کیڑوں کی وجہ سے جلد پر چھالے اور سوراخ ہوجاتے ہیں جیسے اسمال پاکس، اسکارلٹ فیور یا بوٹ فلائی کے کاٹنے کے بعد جسم پر بننے والا پھوڑا سوراخ چھوڑ جاتا ہے۔ ان امراض کا شکار ہونے والے افراد جوف دار اشیاء کو دیکھ کر ٹرائپوفوبیا کا شکار ہوجاتے ہیں۔ سائنس دانوں کو ایسے شواہد بھی ملے جن سے پتا چلتا ہے کہ ٹرائپوفوبیا کے محرکات محض بصری پریشانی پیدا کرتے ہیں، نیز یہ کہ کچھ لوگ خاص طور سے ان اثرات سے حساسیت رکھتے ہیں جیسے آنکھوں پر زور پڑنا وغیرہ۔ تاہم سائنس داں اب تک اس مرض یا کیفیت کے کسی ایک سبب پر متفق نہیں ہوسکتے ہیں۔

ٹرائپوفوبیا کا علاج کیسے کیا جائے؟

اگرچہ امریکن سائیکاٹرسٹ ایسوسی ایشن اسے مرض تسلیم نہیں کرتا تاہم ٹرائپوفوبیا لوگوں کی زندگی میں دخل انداز ضرور ہوتا ہے۔ پروفیسر انتھونی پولیافیکو کہتے ہیں کہ اگرکسی فرد میں فوبیا کی علامات برقرار رہیں تو اسے دماغی امراض کے ماہر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے جسے ایکسپوژر ٹریٹمنٹ میں مہارت حاصل ہو۔ اس طریقۂ علاج میں معالج متأثرہ فرد کو بہ تدریج ان اشیاء کا سامنا کرنے کے لیے رہنمائی کرتا ہے جن سے اسے خوف یا کراہت آتی ہو۔

The post ٹرائپوفوبیا ( Trypophobia ) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2yjTY4N

دو نئی اینٹی بایوٹکس دریافت

اینٹی بایوٹک ادویہ کے خلاف جراثیم میں بڑھتی ہوئی مدافعت دنیائے صحت کا ایک ایم مسئلہ بن چکی ہے۔ پچھلے سو برسوں کے دوران اینٹی بایوٹکس نے ان گنت انسانی جانیں بچائیں۔ ان کی دریافت کو جہان طب میں انتہائی اہم سنگ میل خیال کیا جاتا ہے۔ تاہم جیسے جیسے ان کا استعمال وسیع ہوتا گیا ویسے ویسے جراثیم میں بھی ان کے خلاف مزاحمت پیدا ہونے لگی جس کے نتیجے میں یہ ادویہ انفیکشنز پر بے اثر ہونے لگیں۔

حالیہ عرصے کے دوران متعدد تحقیقی رپورٹس شایع ہوچکی ہیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا ہوگئی ہے اور اب بیشتر اینٹی بایوٹک دوائیں جزوی یا کُلی طور پر انفیکشنز کے خلاف بے اثر ہوگئی ہیں۔

ماہرین صحت یہ ادراک رکھتے ہیں کہ بیکٹیریا میں اینٹی بایوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت کے انتہائی خوفناک اثرات مرتب ہوں گے۔ آج جو امراض قابل علاج ہیں وہ مستقبل میں لاعلاج ہوجائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ نئی اینٹی بایوٹکس کی دریافت پر شب و روز تحقیق جاری ہے۔

اس ضمن میں فرانسیسی سائنس دانوں نے اہم کام یابی حاصل کرتے ہوئے دو طاقتور اینٹی بایوٹکس دریافت کرلی ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق اس دریافت سے عالمی سطح پر بیکٹیریا کے اندر بڑھتی ہوئی مزاحمت کو شکست دینے اور انسانی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

پروفیسر برائس فیلڈین اور ان کی ٹیم کا تعلق انسرم انسٹیٹیوٹ اور یونی ورسٹی آف رینیز 1 سے ہے۔ ان کی یہ تحقیق موقر سائنسی جریدے PLOS Biology میں شایع ہوئی ہے۔ محققین کی ٹیم کے مطابق اس نے ایک بیکٹیریائی ٹاکسن دریافت جسے بعدازاں طاقت ور اینٹی بایوٹکس میں کامیابی سے تبدیل کیا گیا۔

پروفیسر کے مطابق دوران تحقیق انھوں نے دیکھا کہ Staphylococcus aureus سے پیدا ہونے والا ٹاکسن جوعموماً انفیکشن کو پھیلنے میں مدد دیتا ہے، یہی ٹاکسن جسم میں موجود دیگر بیکٹیریا کو ختم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

چناںچہ اس میں انفیکشن پیدا کرنے اور ساتھ ہی ساتھ اسے ختم کرنے کی متضاد صلاحیتیں بیک وقت پائی جاتی تھیں۔ پروفیسر برائس فیلڈین اور ان کے ساتھیوں نے سوچا کہ اگر وہ اس ٹاکسن کی دونوں صلاحیتوں کو جُدا کرنے میں کام یاب ہوجائیں تو نئی اینٹی بایوٹکس وجود میں آسکتی ہیں۔ یہ ایک چیلنج تھا جسے سائنس دانوں نے قبول کرلیا۔ آٹھ سال کے مسلسل تجربات کے بعد بالآخر محققین اپنے مقصد میں کام یاب ہوگئے۔

تجربہ گاہ میں بیکٹیریا پر نئی اینٹی بایوٹکس کے تمام تجربات کام یاب رہے ہیں۔ اگلے مرحلے میں انھیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔ ماہرین کو پوری امید ہے کہ انسانوں پر بھی ان ادویہ کے تجربات کام یاب ثابت ہوں گے۔

The post دو نئی اینٹی بایوٹکس دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2MixsSd

کیا آپ ہمیشہ جوان رہنا چاہتے ہیں؟

دنیا کے عظیم شاعر، ڈرامہ نگار و مصنف ولیم شیکسپیئر کے مطابق انسانی زندگی اپنے آغاز سے لے کر اختتام تک 7 مراحل طے کرتی ہے، جن میں سب سے پہلی سٹیج شیر خوارگی ہے، اس مقام پر وہ صرف ایک بے بس روتا ہوا بچہ ہوتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں وہ سکول جانے کے قابل ہوتا ہے، تاہم یہاں جانا اس کے لئے کسی بڑے عذاب سے کم نہیں ہوتا۔

نوجوانی (تیسری) جوانی (چوتھی) ادھیڑ عمری (پانچویں) بڑھاپا (چھٹی) اور قریب المرگی کو ساتویں سٹیج بیان کیا گیا۔ ساتویں سٹیج کو بیان کرتے ہوئے شیکسپیئر کہتا ہے کہ یہاں پہنچ کر انسان ایک بار پھر بچہ بن جاتا ہے، یعنی اس مقام پر وہ طفلانہ طرز عمل اپنا لیتا ہے، جس کا مظاہرہ وہ کبھی ضد تو کبھی ناراض ہو کر کرتا ہے۔

انسانی زندگی کے متعلق شیکسپیئر کے بیان کردہ آخری مرحلہ انسان کی اس خواہش کا بھی اظہار ہے، جہاں وہ پھر سے لوٹنا چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے زندگی کی بہاریں دوبارہ دیکھنا، اپنی خواہشات کی ایک بار پھر سے تکمیل۔ جسمانی طاقت اور پھرتی کی یادیں اسے بے چین کرتی ہیں۔ ہڈیوں سے جدا ہوتی جلد اور جھر یوں سے بھرا چہرہ اس کو نفسیاتی مسائل سے دوچار کرنے کے در پے ہوتا ہے، مگر وہ کہتے ہیں ناں کہ گیا وقت لوٹتا نہیں، لیکن ہم یہاں اس ضمن میں آپ کی کچھ مدد کر سکتے ہیں۔

کوئی بھی گزرا وقت تو نہیں لوٹا سکتا لیکن لمحہ موجود کو حسین ضرور بنایا جا سکتا ہے۔ انسانی زندگی کے دائرہ کو روکنا ہمارے بس میں نہیں لیکن کچھ قسمت کے ’’دھنی‘‘ ایسے ہوتے ہیں جو عمر سے پہلے ہی بڑھاپے کا شکار بن جاتے ہیں، یعنی جسمانی و ذہنی اعتبار سے بڑھاپا ان پر جلد ہی حاوی ہو جاتا ہے، تو ایسے میں ہم آپ کو یہاں یہ بتائیں گے کہ وہ کون سے عوامل ہیں، جن کے ذریعے آپ وقت سے پہلے آتے ذہنی و جسمانی بڑھاپے کو روک سکتے ہیں۔

عمر صرف ایک عدد

زندگی میں کوئی بیک گیئر نہیں ہوتا لیکن جسم و ذہن پر گزرتے وقت کے ساتھ رونما ہونے والے بداثرات کو کم کیا جا سکتا ہے اور ایسا ممکن ہے، جسے دورِ جدید کی متعدد تحقیقات نے ثابت کیا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق انسان کی اصل عمر، ظاہری عمر سے مختلف ہو سکتی ہے یعنی عمر کے جس حصے میں انسان سمجھتا ہے کہ یہاں جسم ڈھل جاتا ہے یا ضعف کا شکار ہو جاتا ہے، وہ کیفیت یا بظاہر سب انسانوں کے لئے ایک جیسا نہیں ہوتا اور اگر ہم بغور جائزہ لیں تو ایسی متعدد مثالیں ہمارے اردگرد موجود ہیں کہ ایک شخص کے بچے ابھی چھوٹی عمر میں ہوتے ہیں اور وہ خود بظاہر بوڑھا ہو جاتا ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو پوتوں، پوتیوں اور نواسے، نواسیوں والے ہوتے ہیں لیکن ابھی بھی ظاہری طور پر وہ بہت قوی دکھائی دیتے ہیں۔

ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے دوران ایک ہزار ایسے افراد کو شامل کیا گیا، جن کی عمریں بالترتیب 26،32 اور 38 تھی۔ ان افراد کی صحت سے متعلق تمام تجزیات کئے تو نتائج سے معلوم ہوا کہ تمام افراد کے جسمانی اعضاء پر بڑھتی عمر کے اثرات ایک جیسے نہیں تھے۔ اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ بعض عوامل، اسباب ان جینز کو زیر کر لیتے ہیں، جن کی وجہ سے بڑھتی عمر کے انسانی جسم پر بداثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہذا بڑھتی عمر صرف ایک عدد ہے، اس سے پریشان ہونے کے بجائے خود کو جوان محسوس کریں۔

ورزش

دنیا کے تمام عظیم کھلاڑیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بڑھتی عمر جسمانی سرگرمیاں جاری رکھنے والوں کا جلد کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرنے کا بہترین مظہر انسانی جسم کی بہترین ساخت ہے۔ جدید تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ پوری زندگی باقاعدگی سے ورزش کرنے والوں کے پٹھے مضبوط اور کولیسٹرول کی سطح زیرکنٹرول ہونے سے قوت مدافعت بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی چیز انسانی جسم کو دیر تک نحیف نہیں ہونے دیتی۔

معروف امریکی طبی ماہر ڈاکٹر بینجامن ایپسٹن اس ضمن میں کہتے ہیں کہ ورزش کے نہ صرف جسم بلکہ ذہن پر بھی حیران کن مثبت نتائج مرتب ہیں، جیسے کہ اس کی وجہ سے وزن اور شوگر نہیں بڑھتی، سانس اور دل کے امراض جنم نہیں لیتے۔ متوازن ورزش ہڈیوں کو مضبوط بنائی رکھتی ہے، جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد جیسی شکایات پیدا نہیں ہوتیں۔ جسمانی سرگرمی اضطرابی کیفیت اور ذہنی دباؤ کم کرتے ہوئے دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ امریکی ماہر طب کا مزید کہنا ہے کہ مضبوط اور متوازن پاؤں لمبی اور اچھی زندگی گزارنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے، لہذا ہفتے میں 5 دن 30 سے 40 منٹ تک ورزش کو معمول بنانا عمر رسیدگی کے عمل کو التواء میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ملاوٹ سے پاک غذا

تمام طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قدرتی غذا عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرنے میں بہترین ہتھیار ہے۔ ڈاکٹر بینجامن ایپسٹن کہتے ہیں کہ مصنوعی شوگر، فیٹس اور نمک کے بغیر ایسی غذا جسے کم سے کم کسی مصنوعی عمل (ملاوٹ) سے گزرا گیا ہو، وہ صحت مند زندگی کی ضمانت ہے، کیوں کہ ایسا کرنے سے آپ سوزش، ذیابطیس اور دل کے امراض سے محفوظ رہیں گے۔ اس ضمن میں ڈاکٹر بینجامن ایپسٹن تجویز کرتے ہیں کہ عمر رسیدگی کے عمل کو سست کرتے ہوئے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے گندم، چاول، چربی کے بغیر گوشت، مچھلی، مٹر، پھلیاں اور انڈے وغیرہ کا استعمال کیا جانا چاہیے۔ جدید تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ قدرتی غذا جسم کی نشوونما کے عمل کو نئی تحریک دیتے ہوئے ان امراض کے خطرات کو کم کرتی ہے، جن کا تعلق عمررسیدگی سے ہوتا ہے۔

سبزیوں کا استعمال

ایک سروے سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا زیادہ استعمال اس بات کی ضمانت ہے آپ 65 سال کی عمر میں بھی 34 سال کے دکھائی دے سکتے ہیں۔ ماہر غذائیت ڈاکٹر ابے ساؤر کا کہنا ہے کہ غذا میں پھل، سبزی اور گندم کا استعمال زیادہ انسانی جسم پر بڑھتی عمر کے بداثرات کو روکتاہے۔

پروٹین کا حصول

تاہم سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے یہ تصور کر لینا کہ اب کسی اور چیز کی انسانی جسم کو ضرورت نہیں، غلط ہے۔ جسم کے پٹھوں کی مضبوطی اور صلاحیت کو برقرار رکھنے میں پروٹین نہایت اہم ہے کیوں کہ کمزور پٹھے انسانی جسم کو تیزی سے بڑھاپے کی طرف دھکیلتے ہیں۔ اس ضمن میں ڈاکٹر ابے ساؤر بتاتی ہیں کہ 40 سال کی عمر کے بعد ہر دس سال بعد انسانی پٹھے 8 فیصد تک کمزور ہوتے ہیں اور 70 سال کی عمر کے بعد یہ شرح دوگنا ہو سکتی ہے، لہذا بالغ حضرات اس کمی کو پورا کرنے کے لئے اخروٹ، دہی اور پنیر کے استعمال کو خوراک کا حصہ بنایا جانا ضروری ہے، کیوں کہ یہ اشیاء پروٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ہر کھانے کے ساتھ 25 سے 30 گرام پروٹین حاصل کرنا ایک بالغ مرد و عورت کے لئے ضروری ہے۔

کھلی فضا میں قیام

دھوپ سے حاصل ہونے والا وٹامن ڈی ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں نہایت معاون ہے، اس کے علاوہ یہ بڑھتی عمر سے جڑی بیماریوں یعنی دل کے امراض سے بچاؤ کا بھی باعث ہے۔ 2 ہزار خواتین پر کی جانے والی ایک تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ جن خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی نہیں ہوتی، ان کے جسم کا اندرونی نظام بہت مضبوط ہوتا ہے جبکہ دوسری صورت میں یعنی جن خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے وہ جلد بوڑھی ہو جاتی ہیں، ان کے لئے سیڑھیاں چڑھنا، کپڑے بدلنا اور حتی کہ پاؤں کے ناخن تک کاٹنا دشوار ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی مطلوبہ ضرورت پوری کرنے کے لئے روزانہ 15 سے 30 منٹ سورج کی روشنی میں بیٹھنا نہایت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ آپ انڈے کی زردی اور مچھلی جیسی خوراک سے بھی انسانی جسم کو مطلوب وٹامن ڈی کی مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔

دھوپ کی تپش سے جلد کو بچانا

سورج کی روشنی انسان کے لئے دو دھاری تلوار ہے، کیوں کہ اس سے جہاں ایک طرف وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے وہاں دوسری طرف یہ جلد کو نقصان پہنچاتے ہوئے جھریوں اور بعض اوقات کینسر تک کا باعث بن سکتی ہے۔ وٹامن ڈی انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہے لیکن سورج کی روشنی سے اس کے حصول کے لئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے، لہٰذا باہر نکلتے وقت اپنے جسم کو کپڑوں سے ڈھانپں، سن سکرین لگائیں یا پھر سائے کی تلاش کریں۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کم از کم دو بار اچھی طرح منہ دھو کر جلد نرم کرنے والی کریم کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

ٹاکسن (زہریلا مادہ) سے بچاؤ

ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مرحلہ پر ہے، لیکن یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی (فضا میں شامل کیمیکلز) عمر رسیدگی کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ زیرزمین پانی میں شامل آرسینک، گاڑیوں اور صنعتوں کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں اور تمباکو نوشی فضا میں وہ کیمیکل شامل کر رہے ہیں، جن سے عمر رسیدگی کے عمل کو تحریک ملتی ہے۔ اس دھویں یا زہریلے مادے سے نہ صرف چہرے بلکہ مجموعی طور پر پورے جسم کو نقصان پہنچتا ہے۔

آبیدگی

بڑھتی عمر کے ساتھ گردوں کے کام کرنے کی صلاحیت میں کمی آتی ہے اور اسی وجہ سے انسان کی پیاس بھی کم ہو جاتی ہے۔ پیاس نہ لگنے کی وجہ سے پانی کا کم استعمال انسانی جسم میں مختلف پیچیدگیوں کو جنم دیتا ہے اور انہی کی وجہ سے انسانی جسم لاغر ہو کر جلد ضعیف ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر ابے ساؤر کے مطابق انسانی جسم کا 60 فیصد حصہ پانی پر انحصار کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے جسم کو اندرونِ خانہ نہایت اہم امور کی انجام دہی جیسے متوازن جسمانی درجہ حرارت، صحت مند جلد، جوڑ، خوراک ہضم اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کے لئے پانی کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔

دانتوں کی حفاظت

محققین کے مطابق دانت اور عمر رسیدگی کے عمل میں ایک خاص تعلق ہے۔ غیرصحت مند دانتوں کی وجہ سے انسان دل، سٹروک اور ذیابطیس جیسے مسائل سے دوچار ہو سکتا ہے، جس کی وجہ منہ کے بیکٹیریا ہوتے ہیں۔ منہ کے بیکٹیریا کی وجہ سے جسم کے دیگر حصوں میں سوزش، ذہنی عمل میں رکاوٹ اور الزائمر جیسے مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں اور یہ تمام امراض عمر رسیدگی کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں۔

خوراک کی نالی

جدید تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ خوراک کی نالی کی حفاظت اور اس کا صیحح طور پر کام کرنا انسانی جسم کے لئے لازم ہے،کیوں کہ اگر ایسا نہ ہو تو اس سے ذہنی عمل میں خلل جیسی بیماریاں جو عمر رسیدگی سے تعلق رکھتی ہیں جنم لیتی ہیں۔ لہذا خوراک کی نالی کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے دہی، سبزیاں، پھل اور فائبر سے بھرپور دیگر اشیائے خور و نوش کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

نظام انہضام

خراب معدے کی وجہ سے جنم لینے والے زہریلے مادے مجموعی طور پر انسانی جسم کو ضعف میں مبتلا کرنے کا سبب ہیں۔ قدرتی غذا کا استعمال اور اس کو بہتر طریقے سے ہضم کرنے کا نظام اگر ٹھیک نہ ہو تو اس کی وجہ سے متعدد جسمانی مسائل جنم لیتے ہیں۔ ڈاکٹر بینجامن ایپسٹن کے مطابق معدے اگر درست نہ ہو تو جسم خصوصاً دماغ کے لئے ضروری وٹامن بی 12 ہضم نہیں ہوتا اور اس وٹامن کی کمی دماغی عمل کو سست کر دیتی ہے۔ لہذا بی 12 کے حصول اور اس کے ہضم کو آسان بنانے کے لئے مچھلی، انڈے، دودھ اور دودھ سے بنی چیزوں کا زیادہ استعمال کیا جائے۔

ذہنی دباؤ

دیرینہ ذہنی دباؤ کا مسئلہ متعدد امراض کو جنم دیتا ہے، جن کا ایک نتیجہ عمر رسیدگی کے عمل کو تیز بھی کرنا ہے، لہذا ذہنی دباؤ کی وجہ بننے والے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جائے، جس کے لئے نیند پوری کرنا بھی ضروری ہے، کیوں کہ نیند پوری نہ ہونے سے دماغی عمل متاثر ہوتا ہے۔ سونے کے دوران انسانی دماغ تباہ ہونے والی خلیوں کی بحالی کا کام کرتا ہے۔

The post کیا آپ ہمیشہ جوان رہنا چاہتے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2GxYvoW

ہیپا ٹائٹس بی اور سی خاموش قاتل مرض ہے، مقررین

کراچی: طبی ماہرین نے کہاہے کہ ہیپاٹائٹس بی اورسی کا بروقت علاج نہ کرانے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے، ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے جب کہ بروقت علاج کے ذریعے ہیپاٹائٹس کو روکا جاسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دیے ٹاسک پر2030 تک ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلیے 10 ممالک نے کام شروع کر دیا ہے جبکہ پاکستان میں اب تک انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام ہی شروع نہیں ہوسکا ہے ، ہیپاٹائٹس پاکستان کے لیے پولیوکی طرح خطرہ بن سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی پریس کلب میں پاک جی آئی اینڈ لیور ڈیسیزسوسائٹی کے زیراہتمام کے پی سی کے تعاون سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرلبنیٰ کاکہنا تھاکہ اگر کہیں پر خون کا دھبہ ہو یا خون موجود ہے تو اس میں ہیپاٹائٹس کا وائرس7 دن تک فعال رہتا ہے، خون خشک ہونے کے باوجود بھی ہیپاٹائٹس وائرس فعال رہتا ہے۔

ڈاکٹر شاہد احمد نے کہاکہ کراچی کے بڑے ادارے شہریوں کو آگاہی فراہم کررہے ہیں،عوام اتائی ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس جاکر اپنا جگر مزید خراب کررہے ہیں۔

ڈاکٹر امان اللہ عباسی نے کہا کہ مصر کے بعد پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی شرح سب سے زیادہ ہے، ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے آگاہی کی ضرورت ہے، استعمال شدہ سرنجز کا استعمال سب سے زیادہ خطرناک ہے،احتیاط بے حد ضروری ہے چونکہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے، اس کی علامتیں آخری اسٹیج پر ظاہرہوتی ہیں۔

ڈاکٹر نازش نے کہاکہ ہیپاٹائٹس غیرمعیاری انتقال خون، ناقص سرنج کے استعمال و دیگرکی وجہ سے پھیلتا ہے، بروقت تشخیص و علاج سے اس کی روک تھام ممکن ہے۔

علاوہ ازیں کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے ہفتے کی دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ کی گئی۔

 

The post ہیپا ٹائٹس بی اور سی خاموش قاتل مرض ہے، مقررین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/30YflFd

احتیاطی تدابیر کرکے ہیپاٹائٹس سے باآسانی بچا جا سکتا ہے، طبی ماہرین

کراچی: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد پاکستان میں سب سے زیادہ ہے ، چین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان ان بدقسمت ملکوں میں سے ہے جہاں آلودہ پانی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں سے بچے مر رہے ہیں، ہیپاٹائٹس کی اگر بروقت تشخیص کرلی جائے تویہ 95 فیصد قابل علاج مرض ہے، ملک میں ہیپاٹائٹس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح میں کمی آگاہی پروگرام کے انعقاد، ہیپاٹائٹس ٹیسٹ اور احتیاطی تدابیر اپنانے سے لائی جاسکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ادارہ ورلڈ گیسٹرو انٹرالوجی آرگنائزیشن کراچی ٹریننگ سینٹر کے اشتراک اور فارماسیوٹیکل کمپنی ہلٹن فارما کے تعاون سے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب اور ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر ورلڈ گیسٹرو انٹرالوجی آرگنائزیشن کراچی ٹریننگ سینٹر پروفیسر وسیم جعفری، ہلٹن فارما ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز ڈاکٹر محمد ثمر نعیم سمیت گیسٹروانٹرالوجسٹ ڈاکٹر آمنہ سبحان، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر زاہد اعظم، ڈاکٹر ضیغم عباس، ڈاکٹر سجاد جمیل اور دیگر میڈیکل شعبہ سے وابستہ طالبعلموں نے شرکت کی جبکہ سیمینار کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر جسوتا کماری نے انجام دیے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آمنہ سبحان نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو نہ صرف آگاہی دینا ہے بلکہ پوری دنیا میں مہم کے ذریعے مرض کو ختم کرنے کی کوشش کرنا بھی ہے، ہیپاٹائٹس کا مطلب جگر پر سوزش آنا ہوتا ہے، ہیپاٹائٹس کے 5 وائرس ہیں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور ای، ہیپاٹائٹس بی، سی اور ڈی ایک شخص سے دوسرے میں خون کے ذریعے پھیلتا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ کھانے پینے کی چیزوں کے ذریعے پھیلتا ہے، ہیپاٹائٹس اے اور ای سے بآسانی احتیاطی تدابیر اپنانے سے بچا جاسکتا ہے، ہیپاٹائٹس اے کا وائرس بچوں میں زیادہ تعداد میں پایا جاتا ہے جو آلودہ پانی اور کھانا کھانے سے ہوتا ہے۔

علامات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قے آنا، پیٹ میں درد اور بخار ہونا اس کی علامات ہیں، انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے کی تشخیص آئی جی ایم بلڈ ٹیسٹ کروانے سے ہوتی ہے ہیپاٹائٹس بی اور سی خون کے ذریعے پھیلتا ہے، پاکستان کی تقریباً 4 سے 5 فیصد آبادی ہیپاٹائٹس بی اور 3سے چ 4فیصد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے، احتیاط کرنے سے اس مرض سے بآسانی بچا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر محمد کامران نے ہیپاٹائٹس بی سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس دریافت کرنے والی شخصیت کی سالگرہ 28 جولائی کو آتی ہے اس لیے 28 جولائی کو ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جاتا ہے، انتقال خون، بغیر اسکریننگ کے خون کا استعمال، ایک انجکشن کا متعدد مرتبہ استعمال، حجام کے ایک ہی استرے کو متعدد مرتبہ استعمال کرنے کے باعث یہ مرض پھیلتا ہے، جس کی ایک وجہ ہم خود بھی ہیں، عام بخار کے لیے انجکشن لگوانے کی ضرورت نہیں ہوتی صرف ادوایات کے ذریعے بھی علاج کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر زاہد اعظم نے ہیپاٹائٹس سی سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کئی طریقے کی تھراپی موجود ہیں، حکومت کی جانب سے بھی کئی اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں میسر ہیں جس کی آگاہی ہونا عوام میں بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹر زاہد اعظم نے کہا کہ اس سیمینار کے ذریعے جنرل پریکٹشنرز اور ڈاکٹرز کو آگاہی دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایڈوانس لیور ڈیسیز میں مبتلا مریضوں کو اسپیشلسٹ کو ریفر کریں چونکہ علاج اب بہت آسان ہوگیا ہے، دوائیں اب ٹیبلیٹ کی شکل میں موجود ہیں جو پہلے انجیکشن کی شکل میں ہوتی تھیں۔

ڈاکٹر ضیغم عباس نے ہیپاٹائٹس ڈی سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس کا مرض صرف ایشیا کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ کئی ممالک میں پایا جاتا ہے، ہمارے ملک کی اگر 20 کروڑ آبادی ہے تو آدھے سے زائد ہیپاٹائٹس بی میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر سجاد جمیل نے ہیپاٹائٹس ای سے متعلق کہا کہ ہیپاٹائٹس ای کے معنی ہیومن وائرس کے ہیں، آئی جی ایم اورآئی جی جی ٹسیٹ کے ذریعے ہیپاٹائٹس ای کی تشخیص ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر وسیم جعفری نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک گلوبل مسئلہ ہے، پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس کی شرح بہت زیادہ ہے، ہیپاٹائٹس ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں لہٰذا اس کی تشخیص کرنا کہ آپ کو ہیپاٹائٹس کس وجہ سے ہے یہ بہت ضروری ہے،حکومت سے گزارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا پانی فراہم کریں جو ہر انسان کا حق ہے، پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی کے واقعات 3 فیصد یا اس سے بھی کم ہیں، ہیپاٹائٹس سی کے واقعات 7 فیصد کے قریب ہیں۔

ہلٹن فارما کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیل ڈاکٹر محمد ثمر نعیم نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ہلٹن فارما ملک بھر میں 50 ہزار ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی اسکریننگ کرچکا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، ہیپاٹائٹس لاعلاج مرض نہیں ہے جس کے حوالے سے عوام میں آگاہی ہونا انتہائی ضروری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پلیٹ فارم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمینار کے ذریعے ڈاکٹرز اور جنرل پریکٹشنرز سمیت شرکا کو علاج کے طریقہ کار، احتیاط اور علاج کے طریقہ کار میں جدت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، سیمینار کے اختتام پر ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے سیمینار میں شریک تمام مہمان کو اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔

 

The post احتیاطی تدابیر کرکے ہیپاٹائٹس سے باآسانی بچا جا سکتا ہے، طبی ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2ZaSTrX

Health Benefits Of Hawthorn Berry: 8 Reasons To Experiment With This Medicinal Fruit

For centuries, hawthorn berry has been used as an herbal remedy, especially in Chinese medicine, for digestive problems, heart failure, and high blood pressure. It contains polyphenols, powerful antioxidant compounds found in plants, that may promote healthy hair growth, reduce allergies and prevent cancer. It also has a very mild sedative effect, which may help decrease anxiety symptoms.

The post Health Benefits Of Hawthorn Berry: 8 Reasons To Experiment With This Medicinal Fruit appeared first on CureJoy.



from CureJoy https://ift.tt/2JXZJvF

Medical News Today: Both blood pressure numbers may predict heart disease

A new large-scale study suggests that both components of a blood pressure reading may predict the risk of heart attack and stroke.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YrMziE

Medical News Today: Can masturbation impact your workout?

Masturbation is a healthy sexual activity, and exercise provides many health benefits. Masturbating before a workout is unlikely to affect the fitness of either males or females. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Ym5U0I

Medical News Today: How long does it take for hydrocodone to leave the body?

The amount of time that hydrocodone remains in the body depends on the characteristics of a person's body, the method of detection, and the dosage, among other factors. Learn more here. We also describe possible side effects.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Olzm74

Medical News Today: Can bananas help you lose weight?

Bananas may help people feel full for longer and increase their potassium and fiber intake. Learn more about how bananas may aid weight loss efforts here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/30ZpW2M

Friday, 26 July 2019

کیا اسمارٹ فون واقعی نوجوانوں کو موٹا کررہا ہے؟

وینزویلا: وہ نوجوان جو روزانہ پانچ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت کےلیے اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں وہ بہت جلد اور زیادہ موٹے ہوجاتے ہیں۔ یہ خلاصہ ہے کولمبیا یونیورسٹی میں کی گئی اس تحقیق کا جس میں 1060 نوجوانوں میں اسمارٹ فون کے استعمال اور ان کی جسمانی صحت میں تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس مطالعے میں اوسطاً 19 سال کی 700 لڑکیاں جبکہ اوسطاً 20 سال عمر والے 360 لڑکے شامل تھے جن سے روزمرہ معمولات، خاص طور پر اسمارٹ فون استعمال کرنے کے بارے میں تفصیلی سوالنامے بھروائے گئے۔ اسی کے ساتھ ساتھ ان میں صحت کی مجموعی کیفیت اور موٹاپے وغیرہ کا معائنہ بھی کیا گیا۔ یہ تمام نوجوان کاراکاس، وینزویلا کی سائمن بولیور یونیورسٹی میں ہیلتھ سائنس فیکلٹی کے طالب علم تھے۔

تجزیہ مکمل ہونے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ روزانہ پانچ گھنٹے یا اس سے زیادہ دیر تک اسمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجوانوں کے موٹاپے میں مبتلا ہونے کا خطرہ، اسمارٹ فون کم استعمال کرنے والے نوجوانوں کے مقابلے میں 43 فیصد تک زیادہ تھا۔

مطالعے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اسمارٹ فون استعمال کرتے دوران ایک طرف جسمانی مشقت بہت کم رہ جاتی ہے تو دوسری جانب میٹھی کولڈ ڈرنکس، فاسٹ فوڈ، کیک، پیسٹریاں اور اسنیکس وغیرہ زیادہ کھائے جاتے ہیں جو بہت جلد ایسے نوجوانوں کو موٹاپے کی طرف لے جاتے ہیں۔

اس تحقیق کی تفصیلات 25 جولائی 2019 کے روز ’’امریکن کالج آف کارڈیالوجی (اے سی سی)، لاطینی امریکا کانفرنس‘‘ میں پیش کی گئیں جو کارٹاگینا، کولمبیا میں منعقد ہوئی۔ البتہ، اس بارے میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ’’اے سی سی‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک یہ تحقیق کسی طبّی تحقیقی جریدے میں باقاعدہ طور پر شائع نہ ہوجائے، تب تک اسے صرف ’’ابتدائی مطالعہ‘‘ ہی تصور کیا جائے۔

The post کیا اسمارٹ فون واقعی نوجوانوں کو موٹا کررہا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2SGsKyV

Medical News Today: What does period blood smell like and why?

It is normal for period blood to have a smell, but different factors can affect this odor, including bacterial infections. In this article, learn more about period blood smell.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2LIHA79

Medical News Today: Causes of yellow feet

The possible causes of yellow feet include jaundice, calluses, and consuming too much turmeric or too many carotenoids. The underlying cause will determine the treatment. Learn more about the causes of yellow feet here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/310Z95U

Medical News Today: A guide to antioxidant foods

Antioxidants are in many healthful foods. Experts believe that they help the body fight harmful free radicals that can lead to various health conditions. Find out which 13 foods to eat to get plenty of antioxidants here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2KjQeGn

Medical News Today: What causes muscle weakness?

Muscle weakness can be a symptom of many chronic conditions and acute infections. It can also be a side effect of certain medications. Find out more about the causes of muscle weakness here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2LJ8njX

Medical News Today: What to expect when losing your mucus plug

The mucus plug is a collection of cervical mucus that helps block the cervix during pregnancy. Learn about what it means to lose the mucus plug here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/310Z5TI

Medical News Today: A comparison of CBD and THC

CBD is a nonpsychoactive component of marijuana that has uses in treating several conditions. THC is the psychoactive component in marijuana and has other uses. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2LIX5fA

Medical News Today: Polyamory: Beyond the confines of monogamous love

What is polyamory, who practices it, and what are its main challenges? In this Spotlight feature, four polyamorous people explain the facts.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/310Z56a

Medical News Today: Clues in brain's waste system may help explain Alzheimer's

A new study shows that meningeal lymphatic vessels in the basal skull are crucial for draining cerebrospinal fluid from the brain and decline with aging.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2LKgMnc

Medical News Today: Diabetes: Could vitamin D supplements slow progression?

Another study explores whether or not vitamin D might benefit people with diabetes or those at risk of developing it. This time, the results are positive.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/32QHLTk

Medical News Today: What to know about pantoprazole

Pantoprazole is a drug that can help treat conditions such as acid reflux and peptic ulcers. We look at pantoprazole’s uses, dosage, and side effects, and what to know before taking it.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2JTyu5w

Medical News Today: What can trigger ADHD?

Some lifestyle factors and behaviors, such as lack of sleep or too much screen time, can trigger or worsen ADHD symptoms. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2K4sA0n

Medical News Today: Study unravels mechanism behind cilantro's benefits

New research explores the molecular mechanisms behind the neurological benefits of the popular herb cilantro, also known as coriander.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2MedrfD

Medical News Today: Could eating local food reduce blood pressure and diabetes risk?

The findings of a small-scale study show that buying local foods containing fewer additives could reduce blood pressure, abdominal fat, and diabetes risk.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2OkoXsA

Health Benefits Of Yerba Mate Leaf: 5 Reasons To Brew A Cup Every Day

Yerba mate increases satiety and speeds up fat burning to aid weight loss. It helps maintain liver health and lowers blood pressure and cholesterol levels to protect heart health. It contains compounds, including caffeine, that improve brain function, memory, and thinking. It might even protect against cancer.

The post Health Benefits Of Yerba Mate Leaf: 5 Reasons To Brew A Cup Every Day appeared first on CureJoy.



from CureJoy https://ift.tt/2OmSSQK

Thursday, 25 July 2019

ہیپا ٹائٹس میں مبتلا زیادہ تر افراد مرض سے آگاہ نہیں، ماہرین طب

کراچی: ہیپاٹائٹس سے متاثرہ زیادہ تر افراد اس مرض کی تشخیص سے آگاہی نہیں رکھتے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب میں ماہرین جگر ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹر ناصر لک، ڈاکٹر عباس علی، ڈاکٹر غوث بخش، ڈاکٹر شعیب اور غذائی ماہر کہکشاں زہرا نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متاثرہ زیادہ تر افراد اس مرض کی تشخیص سے آگاہی نہیں رکھتے لہذا ان کی تشخیص کرکے اور ان کو معیاری طبی سہولیات مہیا کرکے ان کی زندگی بچائی جاسکتی ہے۔

 

تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس سال ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کا موضوع ’’اپنے درمیان غیر تشخیص شدہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو تلاش کریں‘‘ ہے۔

تقریب کا مقصد عوام، صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور ارباب اختیار میں اس موذی مرض کے متعلق شعور پیدا کرنا تھا تقریب میں شرکا کو معلوماتی اور دستاویزی پروگرام دکھائے گئے ہیپاٹائٹس کی تشخیص کے لیے خون کے نمونے حاصل کیے گئے اور جگر کا الٹرا سائونڈ بھی کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں30 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سے متاثر ہیں،80 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب طبی سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

The post ہیپا ٹائٹس میں مبتلا زیادہ تر افراد مرض سے آگاہ نہیں، ماہرین طب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2JR26Ah

جسم میں سرطانی رسولی تک خود پہنچنے والے کیپسول تیار

کیلیفورنیا: سرطان کی صورت میں اس کے اصل مقام تک دوا پہنچانا بہت ضروری ہوتا ہے لیکن اب تک یہ ایک پیچیدہ اور مشکل ترین کام سمجھا جاتا رہا تھا۔ لیکن اب موٹرکے بل پر جسم کے اندر تیرنے والے ایسے روبوٹ بنائے گئے ہیں جو خود کینسر ذدہ خلیات اور رسولیوں تک پہنچ سکیں گے۔

دوا کے اوپر ایک خول یا غلاف چڑھایا گیا ہے جو براہِ راست رسولیوں کے مقام پر دوا چھوڑتا ہے جبکہ انتہائی باریک موٹریں اسے اپنی منزل تک لے جاتی ہیں۔ ماہرین نے اس ایجاد کا چوہوں پر کامیاب تجربہ بھی کیا ہے۔

اسے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹٰیکنالوجی کے سائنسدانوں نے بنایا ہے۔ ’ جب کیپسول ٹیومر کے پاس پہنچتا ہے تو ہم اسے سرگرم کرسکتے ہیں۔ اس مقام پر کیپسول ٹوٹ جاتا ہے اور اس میں سے انتہائی باریک مائیکروموٹریں نکلتی ہے جو رسولی کے اردگرد منڈلاتی رہتی ہے۔ موٹریں اپنی حرکت کے دوران دھیرے دھیرے دوا ڈالتی رہتی ہیں اور یوں سرطان کے خلاف دوا اپنے درست مقام تک پہنچ جاتی ہے،‘ پروفیسر وائی گاؤ نے بتایا جو تحقیقی ٹیم کے سربراہ ہیں۔

پروفیسر وائی اور ان کے ساتھیوں نے مائیکروموٹریں پرت در پرت سلسلہ وار بنائی ہیں۔ پہلے انہوں نے 20 مائیکرومیٹر قطر کے میگنیشیئم ذرات بنائے۔ اس کے بعد انہیں سونے کی پرت میں بند کیا اور اسے ایک ایسے ہائیڈروجل میں بند کیا جس میں کینسر کے خلاف دوا بھری ہوئی تھی۔ آخر میں اس طرح کی کئی موٹروں کو ایک جیلاٹن کیپسول میں بند کردیا۔

اس کے بعد تجرباتی طور پر یہ کیپسول ایسے چوہوں کو دیئے گئے جن کی آنتوں میں سرطان تھا۔ کینسر کے خلیات عموماً نزدیکی زیریں سرخ (نیئر انفراریڈ ) روشنی جذب کرتے ہیں۔ اسی بنا پر ماہرین ان کیپسول کی افادیت کو بہتر طور پر جاننے کے قابل ہوگئے ۔ اس کے لیے فوٹواکوسٹک کمپیوٹڈ ٹوموگرافی امیجنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ۔ یہ ٹیکنالوجی انسانی جسم کے اندر انفراریڈ روشنی بھیجتی ہے اور واپس آنے والی روشنی کو الٹراساؤنڈ کی صورت میں وصول کرتی ہیں۔

جیسے ہی کیپسول سرطانی علاقے کے قریب پہنچے ماہرین نے ان پر انفراریڈ روشنی ڈالی جس سے سونے کی پرت گرم ہوگئی اور دوا باہر نکل آئی اور اپنے مقام پر پہنچی۔

اگرچہ یہ ایک اچھی پیش رفت ہے لیکن انسانوں پر آزمائش کے لیے اس ٹیکنالوجی میں بہت سی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

The post جسم میں سرطانی رسولی تک خود پہنچنے والے کیپسول تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2LHNpC6

Medical News Today: Everything you need to know about ACL injuries

The anterior cruciate ligament, or ACL, is a part of the knee that is prone to injury. Learn about the causes and symptoms of an ACL injury here, as well as about the treatment options and recovery time.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SDRmZ3

Medical News Today: Best natural ways to treat cradle cap

Cradle cap is very common in infants under 3 months or older and not harmful, but people can relieve the symptoms, using various natural methods.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Yud6M4

Medical News Today: What causes pain in the right upper quadrant of the ribs?

The right upper quadrant of the abdomen includes the pancreas, right kidney, gallbladder, liver, and intestines. Pain under the ribs in this area can indicate an issue affecting one of these organs. Here, learn about possible causes, their treatments, and when to see a doctor.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SI4zjx

Medical News Today: What to know about ear irrigation

Ear irrigation is a method of removing a buildup of earwax. Doctors sometimes perform this procedure, but people can also try it at home. Learn more about how to do it and its safety here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2ydDFq9

Medical News Today: A guide to low fat foods

Reducing dietary fat can help people reach or maintain a healthy weight. It also reduces the risk of heart disease. Learn more about low fat foods here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2YoA4EG

Medical News Today: Drug resistant UTI bacteria can hide in the gut

A new study reveals that superbugs that cause hard-to-treat UTIs can persist in the guts of some healthy women, even those with no recorded history of UTI.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2ycJtk0

Medical News Today: Are apple bacteria good or bad? It depends on the apple

New research has found that just one apple harbors millions of bacteria — but whether or not these are good for health depends on the type of apple.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SDR4kV

Medical News Today: Prostate cancer: The role of the microbiome

Scientists investigated the microbiome of prostate fluid and found differences between people with prostate cancer and people without the condition.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2OiUpr6

Medical News Today: How an ancient mutation may predispose humans to heart disease

In a study in mice, scientists explain how the loss of a single gene millions of years ago may predispose us to coronary heart disease.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2ZlrzXS

Medical News Today: Study links higher body weight later in life to faster brain aging

A new study has found a correlation between having a higher body mass index and waist circumference later in life, and a faster rate of brain aging.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2Y04w8y

Medical News Today: What to know about windburn

Windburn can occur when the skin gets exposure to harsh winds and cold conditions. It often causes redness and pain. Remedies include rehydrating and using moisturizer. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/30RBC7F

Medical News Today: What to know about popping a cyst

Popping a cyst can be harmful, and cysts typically heal on their own over time. Cleaning the area and applying hot and cold compresses can help, but removal may be necessary. Learn more here.

from Featured Health News from Medical News Today https://ift.tt/2SHmgzv

Wednesday, 24 July 2019

دھنیے میں مرگی کے خلاف اہم مرکب دریافت

کیلیفورنیا: اگرچہ طبِ مشرق و یونانی میں دھنیا ایک عرصے سے مرگی اوردیگر امراض کے لیے استعمال ہورہا ہے۔ لیکن اب امریکی ماہرین نے اس میں ایک اہم مرکب دریافت کیا ہے جو مرگی کے مرض میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، اِروِن کے ماہرین نے کہا ہے کہ دھنیے میں موجود ایک اہم مرکب (کمپاؤنڈ) مرگی کے مریضوں میں دورے کی تعداد اور ان کی شدت کم کرسکتا ہے۔

سائنس بتاتی ہے کہ مرگی کی صورت میں جو جھٹکے اور دورے رونما ہوتے ہیں ان میں کے سی این کیو پوٹاشیئم چینلوں کا کردار اہم ہوتاہے۔ اسی بنا پر ماہرین نے دھنیے کی پتیوں پر غور کیا اور ایک اہم سالمہ (مالیکیول) دریافت کیا۔

’ہم نے دھنیے میں ’ڈوڈیسینل‘ دریافت کیا ہے جو پوٹاشیئم چینل کے مخصوص حصوں سے چپک جاتا ہے اور انہیں کھولنے میں مدد دیتا ہے،‘ مرکزی سائنسداں جیف ایبٹ نے کہا۔ ان کے مطابق یہی وہ مرکب ہے جو مرگی کے جھٹکوں اور دوروں کو روکتا ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ’ڈوڈیسینل‘ ایک ایسا ’پراثر‘ مرکب ہے جو مرگی کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے۔ اس سے مرگی کے دوروں کو روکنے والی پرتاثیر دوائیں بنانے میں مدد ملے گی۔ لیکن ابھی کسی دوا کی منزل بہت دور ہے اور دوا سازی میں کئی سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

The post دھنیے میں مرگی کے خلاف اہم مرکب دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2y7WzyM

پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے 14 ملین مریض سامنے آگئے، ماہرین

کراچی: ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد کم و بیش14 ملین ہے۔

طبی ماہرین نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی فور دی اسٹڈی آف لیور ڈیزیز (پی ایس ایس ایل ڈی) کے زیراہتمام عالمی یوم ہیپاٹائٹس کی مناسبت سے سیمینار میں کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد کم و بیش14 ملین ہے ہیپاٹائٹس میں مبتلا80 فیصد آبادی کا پتہ لگائے بغیر ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، والدین بچے کی پیدائش کے فورا بعد ہیپاٹائٹس کا کورس مکمل کروائیں، عالمی ادارہ صحت کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے حکومت سمیت تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیمینار میں پی ایس ایس ایل ڈی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صدیق، وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ضیغم عباس، فائونڈنگ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر وسیم جعفری، پروفیسر جمیل احمد، پروفیسر عبد الرئوف میمن، پروفیسر مسرور احمد، ڈاکٹر سعید حامد اور دیگر گیسٹروانٹرالوجسٹ اور طالبعلموں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیمینار سے خطاب اور ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیغم عباس نے کہا کہ ملک میں ہیپاٹائٹس کے مرض کی شرح بڑھتی جارہی ہے، بہت سے افراد مرض کی تشخیص ہی نہیں کرپاتے، پاکستان میں کم و بیش 14 ملین ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریض سامنے آچکے ہیں، پروگرام کی تھیم ’’فائنڈ دی مسنگ ملین‘‘ پر مبنی ہے جس کا مقصد ان لوگوں کا پتہ لگانا ہے جو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوں لیکن انھوں نے اپنی اسکریننگ نہ کروائی ہو، ہیپاٹائٹس کا خاتمہ 80 فیصد آبادی جو ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہے کا پتہ لگائے بغیر ناممکن ہے، عالمی ادارہ صحت نے ہدف دیا ہے کہ 2030 تک ہیپاٹائٹس کا خاتمہ کیا جائے۔

ڈاکٹر وسیم جعفری نے کہا کہ پوری دنیا میں ہیپاٹائیٹس ڈے 28 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ ہماری توجہ وائرل ہیپاٹائٹس پر ہے جس میں ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور ای شامل ہیں، ہیپاٹائیٹس بی، سی اور ڈی کے مریضوں کو کرونک انفیکشن یعنی جگر کو نقصان بھی ہوسکتا ہے جبکہ ہیپاٹائٹس اے اور ای آلودہ پانی سے پھیلتا ہے اگر صاف پانی اور کھانا استعمال کیا جائے تو ہیپاٹائٹس اے اور ای سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین بازاروں میں موجود ہیں ہیپاٹائٹس ای کی ویکسین پاکستان میں نہیں ہے جو چین میں موجود ہے جلد پاکستان میں بھی میسر ہوگی۔

The post پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے 14 ملین مریض سامنے آگئے، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2LFVaIt

ہیپاٹائٹس (یرقان) سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

28جولائی کو پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس ڈے منایاجاتاہے۔صحت کے عالمی ادارے کی جانب سے گزشتہ برس جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد35کروڑ ہے جن میں ڈیڑھ کروڑ پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں ایک کروڑ 40لاکھ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریض ہیں جو کہ اس مرض کی خطرناک اقسام شمار ہوتی ہیں۔

ہیپاٹائٹس (یرقان) ایک متعدی بیماری ہے جو وائرس سے پھیلتی ہے۔ یہ وائرس مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔ Hepatitis A، Hepatitis B، Hepatitis C عمومی طور پر جانے پہچانے نام ہیں۔ اس کے علاوہ یرقان D، E، G قسم کے بھی ہوتے ہیں۔ یہ وائرس انسانی جگر پر اثر انداز ہو کر مختلف نوعیت کی بیماریاں پیدا کرتے ہیں ۔

Hepatitis A:

یرقان کی یہ قسم ایک وائرس سے پھیلتی ہے۔عموماً بچوں میں ہوتی ہے۔ بیماری کی نوعیت معمولی یا درمیانے درجے تک رہتی ہے۔ یہ مرض حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے کے باعث پھیلتاہے۔ یادرہے کہ اس کا وائرس مریض کے پاخانے میں خارج ہوتا ہے۔

علامات:

مریض کے جسم میں وائرس داخل ہونے کے دو سے چار ہفتے بعد علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ زیادہ تر مریض تین سے چھ ہفتے میں تندرست ہوجاتے ہیں۔ ایک فیصد مریض شدید بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ علامات درج ذیل ہیں:

1۔ پیٹ درد،2۔ بخار،3۔ متلی ہونا، الٹی آنا۔4۔ آنکھوں کا رنگ پیلا ہونا،5۔ پیشاب کا رنگ پیلا ہونا،6۔ شدید کمزوری محسوس ہونا،7۔ بھوک کا نہ لگنا

علاج:

اس بیماری کا کوئی علاج نہیں۔ مریض میں پانی کی کمی اور خوراک کی کمی کو پورا کیا جاتا ہے۔ بخار کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔

بچاؤ:

ایک مرتبہ کے انجکشن یا ویکسینیشن سے انسان ساری عمر کے لیے اس مرض سے بچ سکتا ہے، اس لیے بچاؤ پر زور دینا چاہیے۔

1۔ بچوں میں ایک سال کی عمر کے بعد ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین لگائی جاتی ہے جس کے دوٹیکے چھ ماہ کے وقفے سے لگوا کر اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

2۔ مرض ہونے کی صورت میں مریض کو حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنا چاہیے جن میں ہاتھوں کا بار بار صابن سے دھونا شامل ہے۔

3۔ پانی ہمیشہ ابال کر استعمال کرنا چاہیے۔

4۔ رفع حاجت کے بعد کموڈ کی صفائی اور ہاتھوں کا دھونا ضروری ہے۔

5۔ پھل اور سبزیاں دھونے کے لیے اُبلا ہوا پانی استعمال کریں۔

6۔ برف جمانے کے لیے بھی اُبلا ہوا پانی استعمال کریں۔

7۔ صاف پینے کے پانی کے پائپ اور گندے نکاسی آب کے پائپ اگر زیرِ زمین قریب قریب بچھائے گئے ہوں تو ٹوٹنے(leak) کی صورت میں دونوں پانی مل جاتے ہیں، یوں ہیپاٹائٹس کا مرض وبائی صورت اختیار کرلیتا ہے۔

Hepatitis B (کالا یرقان)

ہیپاٹائٹس بی وائرس سے پھیلنے والی خطرناک متعدی بیماری ہے جو احتیاط نہ کرنے کی صورت میں وبائی شکل اختیار کر سکتی ہے

عمومی علامات:

اس مرض میں علامات معمولی بھی ہو سکتی ہیں اور پیچیدہ بھی۔ ہو سکتا ہے کہ مریض کوئی تکلیف/ علامت محسوس نہ کرے اور کسی اور وجہ سے کیے گئے خون کے ٹیسٹ سے مرض کا پتہ چلے۔ اس کی علامات درج ذیل ہیں:

1۔ آنکھوں میں پیلاہٹ، 2۔ تھکاوٹ،3۔ بھوک میں کمی،4۔ وزن میں کمی،5۔ جلد پر خارش ہونا،6۔ متلی اور بخار کی کیفیت بھی اس کی علامات ہو سکتی ہیں۔

بیماری میں پیچیدگی کی علامات:

1۔ پیٹ میں پانی کا پڑنا، 2۔ دماغی سستی (Drowsiness)،3۔ دماغی توازن کا بگڑنا (hepatic encephalopathy)، 4۔ ہاتھ پاؤں میں سوزش ہونا، 5۔ خون کی الٹی آنا، 6۔ کالے پاخانے آنا، 7۔ جگر کا کینسر ہو جانا۔

مرض پھیلنے کی وجوہات:

1۔ حمل میں ماں سے بچے کو بیماری منتقل ہونا، 2۔ متاثرہ سوئی، سرنج، آلات جراحی کے استعمال سے، 3۔ متاثرہ خون کے انتقال سے

4۔ متاثرہ فرد کے زیر استعمال بلیڈ یا استرے سے شیو کرنے سے، 5۔ متاثرہ شخص کی جسمانی رطوبت یا رخم سے رسنے والے مواد سے

تشخیص:

جسم میں وائرس کی موجودگی اور بیماری کی نوعیت اور بیماری کی شدت جاننے کیلئے مختلف لیبارٹری ٹیسٹ موجود ہیں جو ماہرِ امراض کے مشورے سے کروانے چاہئیں۔

کالے یرقان سے بچاؤ کے طریقے:

1۔ کالے یرقان کی vaccine موجود ہے جو بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد لگنے والے حفاظتی ٹیکوں میں شامل ہے۔

2۔ بچوں کو مکمل حفاظتی ٹیکے لگوایئے۔

3۔ علاج کے لیے ہمیشہ نئی سرنج استعمال کریں۔

4۔ شیو کے لیے نیا بلیڈ استعمال کریں۔

5۔ آپریشن کے لیے نئے اوزار یا وائرس سے پاک کیے گئے اوزار استعمال کریں۔

6۔ خون کا عطیہ دینے سے پہلے ڈونر کا HBVٹیسٹ ضرور کروائیں۔

7۔ خون لگواتے وقت صرف ٹیسٹ شدہ خون قبول کریں۔

8۔ کالے یرقان سے متاثرہ ماں کا بچہ پیدا ہوتے ہی اسے نوزائیدہ بچوں کے ڈاکٹر کو دکھائیں تاکہ اسے HBVویکسین ہو سکے اور ساتھ ہی Hep B. lmmunoglobulلگ سکے۔ جو اس مرض سے حفاظت کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

9۔ خواتین بیوٹی پارلر پر Menicure / pedicure کے لیے نئے اوزار کا تقاضا کریں۔ ورنہ یہ بناؤ سنگھار کے ادارے کالا یرقان پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

10۔ ناک اور کان چھدوانے کے لیے نئے اوزار کا استعمال یقینی بنائیں۔

11۔ متاثرہ شخص کی استعمال شدہ کانوں کی بالیاں نہ پہنیں۔

کالے یرقان کا علاج:

کالے یرقان کا علاج گولیوں اور ٹیکوں کی صورت میں موجود ہے۔ علاج صرف مستند ڈاکٹر سے کروانا چاہیے۔ کچھ مریضوں میں یہ بیماری وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جاتی ہے جبکہ بعض مریض carrier بن جاتے ہیں یعنی بیماری ان میں علامات نہیں رکھتی مگر بتائی گئی احتیاطیں نہ کرنے سے دوسروں میں منتقل ہو سکتی ہے۔ بعض مریض شدید بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں یا پیچیدگی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں یہ بیماری جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

مریض کیلئے چند مزید احتیاطیں:

مریض کو چاہیے کہ سرجری سے پہلے سرجن کو ، دانتوں کے علاج کے وقت dentist کو اور کسی بھی علاج کے وقت معالج کو اپنے مرض کے بارے میں ضرور بتادے، تاکہ معالج ان کے علاج میں احتیاطی تدابیر اختیار کرسکے۔ ایسے مریض کو خون کا عطیہ دینے سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے۔ خون کے ٹیسٹ کرواتے ہوئے لیبارٹری ٹیکنیشن کو ضرور بتائیں تاکہ وہ خون کا سیمپل احتیاط سے لے اور سرنج احتیاط سے تلف کردے۔ کالے یرقان کے ساتھ اگر ہیپاٹائٹس ای (E)ہو جائے تو بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہے۔

Hepatitis C:

ہیپاٹائٹس سی کا مرض ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کے نتائج تباہ کن ہیں۔ اسے دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس بیماری کو خاموش وبا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس مرض میں مبتلا 95 فیصد لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ بیمار ہیں، اس لیے اس بیماری سے متعلق ٹیسٹ کروانا بہت ضروری ہے۔عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس C میں مبتلا تقریباً 150 ملین افراد علاج نہیں کرواتے جس کی وجہ سے سالانہ سات لاکھ کے قریب ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ہیپاٹائٹس سی وائرس کی تمام اقسام میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ یہ وہ واحد قسم ہے جس کی کوئی ویکسین بھی دستیاب نہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ہیپاٹائٹس سی بھی وائرس ہی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو جگر کی سوزش کا باعث بنتی ہے۔ یہ عمومی طور پر آہستگی سے پھیلتی ہے۔ اس کی علامات ظاہر ہونے میں 14دن سے 80دن تک لگ سکتے ہیں۔

علامات:

بعض اوقات اس کی علامات بہت عرصہ تک ظاہر نہیں ہوتیں ۔ کسی اور وجہ سے کروائے گئے ٹیسٹوں میں اس کی تشخیص ہوتی ہے۔اس کی علامات درج ذیل ہیں:

1۔ آنکھوں کا پیلا ہونا،2۔ تھکاوٹ کا طاری ہونا،3۔ جوڑوں میں درد رہنا،4۔ بھوک میں کمی،5۔ خارش کا ہونا،6۔ بخار کی کیفیت،7۔ متلی یا الٹی ہونا، 8۔ ہاتھوں، پیروں کا سن ہونا۔

بیماری میں پیچیدگی کی علامات:

1۔ دماغی توازن کا بگڑنا (hepatic encephalopathy)،2۔ الٹی یا پاخانے میں خون آنا،3۔ پیٹ میںپانی کا پڑنا،4۔ cirrhosis liver کا ہو جانا، 5۔ کالے رنگ کے پاخانے آنا

مرض کیسے پھیلتا ہے:

1۔ متاثرہ شخص کے خون کے انتقال سے (blood donation)، 2۔ متاثرہ مریض کے آلات جراحی کے استعمال سے، 3۔ مشترکہ سرنج کے استعمال سے (نشے کے عادی افراد میں )، 4۔ متاثرہ شخص کے زیر استعمال بلیڈیا استرے کے استعمال سے (شیو کے لیے)، 5۔ دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والے اوزاروں سے۔

بچاؤ:

1۔ انجکشن کیلئے ہمیشہ نئی سوئی استعمال کریں۔

2۔ حجامت کیلئے نیا استرا، بلیڈ استعمال کریں۔

3۔ آلاتِ جراحی کا جراثیم سے پاک ہونا ضروری ہے۔

4۔ خواتین ناک کان چھدواتے ہوئے ہمیشہ نئے اوزار کے استعمال پر زور دیں۔

5۔ اپنا میڈیکل چیک اپ کرواتے رہیں۔

6۔ اولڈہومز، یتیم خانوں میں اس مرض کا چیک اپ ضرور ہونا چاہیے۔

7۔ قیدیوں میں بھی تشخیص معمول کا کام ہونا چاہیے۔

یاد رکھیں!ہیپاٹائٹس سی کی کوئی ویکسین نہیں ہے۔ بیماری کی تشخیص کے بعد فوری علاج مریض کی جان بچا سکتا ہے۔ اس کے لیے اپنے معالج سے رابطہ کریں۔ ہیپاٹائٹس کی بیماری کو بہت سنجیدگی سے لینا چا ہیے اور علاج میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس مرض کے علاج کے لیے عطائیوں ، غیر مستند اور غیر رجسٹرڈ معالجین سے ہرگز علاج نہیں کروانا چاہیے کیونکہ اس طرح مرض کے مزید بگڑ جانے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔

(ڈاکٹر نوید بٹ پولی کلینک ہسپتال، اسلام آباد میں بطور paediatrician اور neonatologist خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن خواتین برانچ کی سینٹرل ایگزیکو کونسل کی رکن ہیں جبکہ ڈاکٹر نائلہ اقرا peadiatrics میں پوسٹ گریجوٹ traineeہیں ۔)

The post ہیپاٹائٹس (یرقان) سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2K11PtB

سگریٹ نوشی نہ چھوٹے تو کیا کریں؟

قدرت نے اپنی مخلوق کو ایسے سجے ہوئے جہاں میں پیدا فرمایا ہے کہ اس میں ردو بدل کی گنجائش نہیں رکھی۔

مگر انسان نے نام نہاد آسائش کی خاطر خود نئی نئی صنعتیں بنادیں، اس کے لئے استعمال قدرتی ذخائر ہی کو کیا۔ مثلاً غذا پیدا فرمائی اور اعتدال کے ساتھ استعمال کا حکم فرمایا مگر انسان نے بے اعتدالی کا مظاہرہ۔ پھر قدرت نے علاج کے لئے بے ضرر ادویہ کا بندوبست فرمایا مگر انسان نے اسی میں سے اپنے خاص مرض و تکلیف کا مادہ اخذ کیا اور باقی اجزاء کو بیکار جان کر پھینک دیا مگر آخر کار باقی اجزاء کو بھی استعمال کرنا ہی پڑا۔

مثلاً دھتورے کے بیج میں مختلف اجزاء ہیںِ جن میں سے ایک جزو کو درد کی تسکین کے لئے الگ کرلیا گیا جسے ’ہائیوسیامس‘ کہا جاتاہے مگر جب اس کا نقصان ہوا یعنی قے کے عوارض لاحق ہوئے تو اسی بیج کا اگلا جزو ’اسکوپول امائین ‘ کھانا پڑا۔اسی طرح انسان نے مختلف اجزاء کو لاعلمی میں استعمال کیا ۔ نقصان کی صورت میںجب حل نکالنا دشوار محسوس ہوا تو زندگی سے مایوس ہونے پر مجبور ہوگیا۔ پھر بعض اشیا کو دماغی سکون کے لئے استعمال کیا، ہلکا سا سکون میسر آنے کی صورت میں انھیں زیادہ استعمال کرنے لگا کہ شاید فائدہ دوہرا ہوجائے۔

مثلاًَ اکثر لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں جس میں صرف تمباکو ہی نہیں بلکہ دیگر کیمیائی مواد بھی ڈالاجاتا ہے۔ اس کے نقصانات سے پینے والے خود بھی واقف ہوتے ہیں۔حتیٰ کہ وہ افرادبھی جو اس عادت کو چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن چھوڑ نہیں پاتے۔

جدید تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں سگریٹ نوشوں کی تعداد 20 فی صد ہے، جو غیر ترقی یافتہ ممالک میں پائی جاتی ہے ۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا استعمال خاتمے کی طرف جارہاہے۔ بعض لوگ سگریٹ نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن اسے زیادہ دیر چھوڑنے پر ’سُستی،انگڑائیوں، کھنچاؤ ،غم و غصہ ،مایوس کن خیالات ، نیند کی کمی وغیرہ کا شکار ہوجاتے ہیں، نتیجتاً دوبارہ استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔دارصل اس میں’’نکوٹن‘‘ ہے جو دماغ کو کچھ دیر کیلئے مسرور رکھتا ہے مگر جلد ہی جذب ہوجاتا ہے۔

دماغ جب کسی چیز سے فرحت پاتا ہے تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سُستی، انگڑائیوں، کھنچاؤ ، غم و غصہ مایوس کن خیالات، نیند کی کمی وغیرہ کی صورت میں احتجاج کرتاہے۔ ساتھ ہی دماغ کمزور بھی ہوجاتا ہے حتیٰ کہ وہ اسے چھوڑنے سے انکار کردیتا ہے۔ مگر سمجھ دار لوگ نتائج پر نگاہ رکھتے ہیں کہ آخر جب پھیپھڑوں کے نقصان اور تنگی تنفس جیسے عوارض میں مبتلا ہوں گے پھر اسے چھوڑنا ہی پڑے گا، اس لئے وہ پہلے ہی سے سگریٹ نوشی سے دور ہوجاتے ہیں۔ جو حضرات اسے نہیں چھوڑتے انہیںجلد ہی کھانسی، دمہ ، تنگی تنفس جیسے تکلیف دہ عوارضات اس قدر پریشان کر دیتے ہیں کہ وہ زندگی سے مایوس ہوجاتے ہیں، پھر وہ سال ہا سال تک ادویات استعمال کرتے ہیں۔اس سارے نقصان کے بعد ادویات ان کی ز ندگی کا سہارا بن جاتی ہیں۔

جو حضرات سگریٹ یا کسی بھی نشے کی عادت سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ،انہیں چاہیے کہ اولاً سگریٹ نوشی میں کمی لے آئیں۔ جب سگریٹ کی بہت زیادہ خواہش ہو تو اس وقت سگریٹ نوشی کے بجائے ’سفوف برہمی بوٹی‘ آدھا چائے کا چمچ استعمال کریں، یہ کھنچاؤ کو دور اور دماغ کو سکون، طاقت پہنچاتا ہے۔ایک ہفتے بعدسگریٹ نوشی مزید کم کردیں۔ بالآخر چار ہفتوں میںنشے آور شَے کے بجائے صرف مذکورہ دوا ہی استعمال کریں۔ جسم کو توانائی ملے گی اور تھکاوٹ کے بجائے کام میں دل لگے گا۔

دماغی طاقت بحال ہونے کے نتیجے میں غصے والے خیالات پرقابوہوجاتا ہے۔ یہ خیالات دماغی کمزوری کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ نشہ آور ادویہ صرف دماغ کے مراکز کوسُن کرتی ہیں۔اگر دماغ میں طاقت آجائے تو نیند خود ہی بڑھ جاتی ہے اور مایوس کن خیالات بھی نہیں آتے۔

جس طرح معدے میں تیزابیت بڑھنے سے اسہال و مروڑ کی شکایت ہوتی ہے کہ اس کا تعلق ہاضمے سے ہے، اسی طرح دماغ میں کمزوری ہونے کی صورت میں غصہ پیدا کرنے والے خیالات جنم لیتے ہیں کہ دماغ کا کام زیادہ سوچنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ دماغ کی سوچ کے مرکز کو کچھ دیر کے لئے منشیات کے ذریعے ماؤف کردیا جائے تو نشے کا اثر کم ہونے پر مزید غصہ بڑھ جاتا ہے، یادرہے کہ منشیات بھی کمزوری بڑھاتی ہیں۔

علاج:

شدید عوارض پر پہلے توجہ رکھنی چاہیے۔ منشیات کے مارے ہوئے لوگ تبخیرِ معدہ، تنگی تنفس اور جسمانی درد سے زیادہ تکلیف پاتے ہیں۔ ایسے حضرات نہار منہ ’سفوفِ ملٹھی‘ آدھا چھوٹا چمچ دودھ کے ہمراہ ضرور استعمال کریںتاکہ معدے کی باریک جھلی کا تحفظ ہوسکے۔ ’گرین ٹی ہمراہ سونٹھ‘ کا استعمال دوپہر اور رات کو کریں۔

’گرین ٹی‘ میںامائینو ایسڈز ہوتے ہیں جو گوشت پیدا کرنے میں معاون ہیں،بی کیروٹین آنکھ کیلئے بہترین ہے، کیفین دماغ کو سکون بخشتا ہے، کٹیچین دافعِ ورم ہے، یوگینول معدے کے زخم کو مندمل کرتی ہے، جگر کو مضبوط کرتی ہے، جراثیم کش ہے اور سرطان سے بچاتی ہے۔گیلک ایسڈ پھیپھڑوں کی پھپوندی دور کرتی ہے، تھیوفائیلین سانس کی نالی کھولتی ہے۔ ٹی برومین کھانسی روکتی ہے اور قلب کو قوت بخشتی ہے۔ تھائی مول جراثیم کش اور ہاضمِ غذا ہے۔ وٹامن کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار برقرار رکھتا ہے۔

گرین ٹی میں طاقت پہنچانے والے اجزاء بھی شامل ہوتے ہیں۔ مثلاً ’کیلشیم ، میگنیشیم، مینگنیز، پوٹاشیم قبض کشا بھی ہیں اوربلڈ پریشر کو معتدل کرتی ہیں۔ سونٹھ شامل کرنے کی غرض یہ ہے کہ گرین ٹی کا پیٹ میں ریح پیدا کرنے والا اثر دور کرتی ہے، بلغم کاٹنے میں معاون ہے۔ یوں منشیات کے مارے ہوئے حضرات کیلئے ’گرین ٹی‘ حیات بخش ثابت ہوتی ہے ۔ یاد دکھیں کہ ہر شخص کی حوصلہ مندی ہی اس کی معالج ہوتی ہے اور طبیب اس کا معاون ہے۔

The post سگریٹ نوشی نہ چھوٹے تو کیا کریں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2XZ3byO

کمر درد سے نجات کیسے؟

درد بظاہر کسی مرض کانام نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک رد عمل ہوتاہے جو ہمارے جسم میں ہونے والی کسی بھی غیر طبعی تبدیلی کا پتہ دیتا ہے۔درد انسانی بدن کے کسی بھی عضو میں کسی بھی وقت ظاہر ہوسکتا ہے لیکن مختلف اعضاء میں ہونے والے درد کا احساس مختلف ہوا کرتا ہے۔

انسانی جسم میں ہونے والے تمام دردوں میں سب سے زیادہ اذیت ناک کمر کا درد کہلاتا ہے کیونکہ یہ بڑے بڑے پہلوانوں کو جھکا کے رکھ دیتا ہے۔کمر درد ایک عام وقوع پزیر ہونے والا درد ہے جو کسی کو کہیں بھی تنگ کر سکتا ہے۔ یہ ایک شدید نوعیت کا درد ہے جو کمر کے عضلات اور اعصاب میں رو نما ہوتا ہے۔ جب کمر درد کا حملہ ہوتا ہے تو مریض کا جسم ناتواں اور کمزور ہو کے رہ جاتا ہے۔درد کی شدت حرکت کرنے،اٹھنے بیٹھنے اور دن کی نسبت رات کے وقت مزید بڑھ جاتی ہے۔

کمر درد کے اسباب

کمر درد کے طبی لحاظ سے کئی اسباب ہوا کرتے ہیں لیکن آج کل ایسے افراد جن کو زیادہ دیر حالت نشست میں رہنا پڑتا ہو یا زیادہ وقت کھڑے ہو کر کام کرنا پڑتا ہے وہ اس کی زد میں زیادہ آ تے ہیں۔مزاج میں گرمی یا سردی کا عنصر بڑھ جانے سے بھی کمر درد حملہ آور ہو جاتا ہے۔اسی طرح یورک ایسڈ کی طبعی مقدار کی زیادتی،قبض،مہروں میں خلا پیدا ہونا،ورمِ گردہ،گردے میں پتھری کا ہونا اور امراض مردانہ احتلام،جریان اور امراضِ نسواں لیکوریا،بندشِ حیض وغیرہ بھی کمر درد کا سبب ہو سکتے ہیں۔

بھاری وزن اٹھانے سے اچانک کمر میں جھٹکا لگنا یا کمر کے پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہونا بھی کمر درد کا ذریعہ بنتا ہے۔عام جسمانی کمزوری بھی کمر درد کا ایک بہت بڑا سبب بنتی ہے جبکہ جسمانی کمزوری کی وجہ ناقص،غیر معیاری اور ملاوٹ سے بھرپور غذائیں ثابت ہو رہی ہیں۔

مسلسل ناقص اور غیر معیاری خوراک استعمال کرنے سے بدن کی قوت مدافعت کمزور پڑ جاتی ہے جس سے اعصاب اور عضلات میں کچھاؤ اور دباؤکی کیفیات پیدا ہو کر جسمانی دردوں کا سبب بننے لگتی ہیں۔ علاوہ ازیں ریڑھ کی ہڈی کے مہروں میں خرابی واقع ہوجانے سے بھی شدید درد سامنے آتا ہے۔ بعض اوقات یہ درد کمر کے اعصاب سے شروع ہوکر دائیں بائیں ٹانگوں تک میں سرایت کرتا محسوس ہونے لگتا ہے۔طبی اصطلاح میں اسے فی زمانہ ’ڈسک سلپ‘ ہونے سے موسوم کیا جاتا ہے۔

’ڈسک سلپ‘ ہونے والے مفروضے کا اصل سبب چوتھے مہرے پر دباؤ آنا ہے۔ جب چوتھے مہرے پر سٹریس یا دباؤ پڑتا ہے تو اس کے رد عمل کے طور پر درد پوری کمر سے ہوتا ہوا ایک یا دونوں ٹانگوں میں محسوس ہونے لگتا ہے۔ اسی طرح جب کمر درد کا احساس دمچی کی ہڈی میں ہو اور اٹھتے بیٹھے یا حرکات و سکنات کرتے وقت درد شدید ہو تو عام طور پر اس کا سبب بارہویں مہرے کا ٹلنا یا اپنی جگہ سے ہٹ جانا مانا جاتا ہے۔

اس طرح کے درد کو دافع درد ادویات استعمال کرنے سے فور ی افاقہ تو ہوجاتا ہے لیکن جب تک مہرہ اپنی جگی ایڈجسٹ نہیں ہوپاتا دمچی کی ہڈی میں ہونے والا درد شدید سے شدید تر ہوتاچلاجاتا ہے۔ اگر اس کا بر وقت تدراک نہ کیا جا سکے تو حامل درد عمر بھر اس تکلیف میں مبتلا رہنے پہ مجبور ہوسکتا ہے۔

گھریلو تدابیر

یاد رکھیں!مرض اور درد پیدا ہونے کے سبب کو ختم کرنے پہ دھیان دیں،درد اور مرض خود بخود ہی چلا جائے گا۔اپنے مزاج کے بارے میں جاننے کے لیے کسی ماہر طبی معالج سے مشورہ کریں۔ درد کی شدت میں کمی کرنے اور فوری افاقہ کی غرض سے کمر پر میجک آئل کا ہلکا سا مساج کر کے باجرہ، چھان گندم اور نمک سانبھر ہم وزن ایک کپڑے میں ڈال کر توے پہ گرم کر کے کمر پہ ٹکور کریں،درد میں فوری افاقہ ہوگا۔

اگر درد جسم میں گرمی کی زیادتی سے ہو تو روغنِ کشنیز سے مالش کر یں اور کشنیز 10 گرام کے سفوف میں شکر سرخ ملا کر ایک چمچ نہار منہ کھائیں۔ جب درد کمر سردی کی زیادتی سے ہو تو میتھی5 گرام کو ابال کر چند بار پینے سے ہی افاقہ ہوجاتا ہے۔ انجیر 7 عدد،مغز اخروٹ 10  تولہ ملا کر کھانا بھی سرد درد کمر سے نجات دلاتا ہے۔

طبی تراکیب

کسی بھی مرض یا درد سے نجات کا بہترین طریقہ کسی ماہر معالج سے مل کر اپنی دوا،غذا اور روز مرہ معمولات ترتیب دینا ہے۔ تاہم عوام الناس کی سہولت اور فائدے کے تحت چند آسان گھریلو طبی تراکیب یہا ں دی جارہی ہیں تاکہ قارئین وقتی طور پر کمر درد کا ازالہ کر سکیں ۔

جب کمر درد یورک ایسڈ کی زیادتی کے باعث وقوع پزیر ہوتو معجونِ فلاسفہ،اطریفل صغیر اور معجونِ سورنجاں میں سے کوئی ایک نصف چمچ صبح و شام نہار منہ عرقِ بادیاں آدھے کپ کے ساتھ استعمال کریں۔اگر کمر درد قبض کی وجہ سے لاحق ہوا ہو تو گلقند 5 تولے نیم گرم دودھ میں ملا کر متواتر 3 روز استعمال کرنے سے ہی درد سے چھٹکارا میسر آ ئے گا۔اسی طرح درد کمر کے حملہ آور ہونے کی دیگر وجوہات کا بیان کردہ اصولِ علاج سے تدارک کر کے آپ اس موذی اور تکلیف دہ درد سے جان چھڑانے میں کام یاب ہو سکتے ہیں۔

عموی طور پر کمر کو مضبوط کرنے کے لیے کمر کس25گرام گوند کتیرا50گرام ، مغز بادام100 گرام،چنے سیاہ بھنے ہوئے 200 گرام اور شکر سرخ 250 گرام سفوف بنا کر کچھ عرصہ 20 گرام روز مرہ کا معمول بنا لیں۔ نیم بریاں انڈے پر آدھی چمچی سونٹھ ڈال کر استعمال کرنا بھی کمر درد سے محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انشا اللہ نہ صرف یہ کہ کمر درد سے محفوظ رہیں گے بلکہ اعصاب کی کمزوری سے بھی بچے رہیں گے۔

پرہیز و غذا

گوشت، چاول، چکنائیاں، بیگن، کولا مشروبات، بیکری مصنوعات،فاسٹ فوڈز،دال مسور،دال ماش، مکئی،مٹر،لوبیا،ساگ بادی، ترش، ثقیل اور نفاخ غذاؤںسے مکمل طور پر دور رہیں۔ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے مسائل پیدا ہو جانے کی صورت میں ٹوٹکوں اور سنی سنائی طبی تراکیب پہ وقت ضائع کیے بغیر کسی ماہر معالج سے رجوع کریں۔وقتی طور پر درد دور کرنے والی ادویات کے غیر ضروری استعمال سے مقدور بھر بچنے کی کوشش کریںکیونکہ پین کلرز وقتی افاقہ تو دیتی ہیں لیکن امراض معدہ سمیت مبینہ طور پرگردے اور جگر ناکارہ کرنے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

مہروں میں خرابی واقع ہونے سے پیدا ہونے والے درد کمر سے نجات پانے کا واحد حل مینول تھراپی ہے۔ایک ماہر میول تھراپسٹ خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر انگلیوں اور انگوٹھے سے مہرو ں کو بہ آسانی ایڈجسٹ کر دیتا ہے۔

علاوہ ازیں کمر درد سے مستقل محفوظ رہنے کے لیے کمر اور کمر کے پٹھوں کو مضبوطی فراہم کرنے والی خوراک اور ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔ مقوی اعصاب غذاؤں کا مناسب استعمال اور خوراک استعمال کرتے وقت بادی و ترش اجزاء سے احتیاط بھی کمر درد سمیت اعصابی و عضلاتی مسائل محفوظ رکھتی ہے۔

روز مرہ معمولات میں اپنی نشست اور کمر کے درمیاں زیادہ فاصلہ نہ رکھیں ۔زیادہ دیر بیٹھنے کی صورت میںہارڈ چیئر استعمال کریں۔درد کی حالت میں نرم بستر کی بجائے ہارڈ بیڈ یا فرش پہ سوئیں، وزن اٹھانے،سیڑھیاں چڑھنے ،کمر جھکا کر کام کرنے اور وظیفہ زوجیت کی ادائیگی سے باز رہیں۔ روزانہ نہار منہ کمر کے اعصاب کی ورزشیں لازمی کریں۔کمر درد سے مستقل بچاؤ کے لیے ریڑ ھ کی ہڈی کو مضبوط کرنے والے یوگا آسن اپنانابے حد مفیدثابت ہوتے ہیں۔

The post کمر درد سے نجات کیسے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2JXpRpm

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...