Tuesday, 12 June 2018

روزانہ 20 منٹ ورزش کرکے کینسر اورشوگر سے بچیں

 واشنگٹن: امریکی محکمہ صحت نے مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے نئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق اگر کوئی شخص پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر صرف ڈھائی گھنٹے ہلکی پھلکی ورزش کی عادت ڈال لے تو وہ دل کی بیماریوں کے علاوہ ذیابیطس، سرطان کی مختلف اقسام اور دوسری کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ روزانہ صرف 20 منٹ کی ورزش آپ کے لیے کافی ہوگی جسے آپ اپنی سہولت اور جسمانی برداشت کے حساب سے اختیار کرسکتے ہیں۔ مثلاً آپ تیز قدموں سے پیدل چل سکتے ہیں، دوڑ بھی سکتے ہیں، جسم اجازت دے تو کھیل کود وغیرہ میں حصہ لے سکتے ہیں اور اگر جیب اجازت دے تو فٹنس سینٹر جاکر باقاعدہ ورزش بھی کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ روزانہ ایک ہی بار میں 20 منٹ ورزش کریں بلکہ آپ پورے دن میں 2 سے 3 مرتبہ 10، 10 منٹ کے لیے ورزش کرکے بھی وہی تمام فوائد حاصل کرسکتے ہیں جو آپ کو ایک ہی وقت میں 20 منٹ ورزش کرنے سے حاصل ہوتے ہیں۔

The post روزانہ 20 منٹ ورزش کرکے کینسر اورشوگر سے بچیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2Ml67fR

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...