Sunday, 3 June 2018

انسانی جسم میں دو دماغ پائے جاتے ہیں، سائنس دانوں کا انکشاف

بیڈفورڈ: سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی جسم میں دو دماغ پائے جاتے ہیں اور دوسرا دماغ معدے اور آنتوں کے نزدیک موجود ہوتا ہے جو نظام ہضم میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آسٹریلیا کی فلندر یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم کا کہنا ہے کہ انسانی جسم میں معدے اور آنتوں کے نزدیک ایک اور دماغ پایا جاتا ہے یہ دماغ برقیاتی لہروں آنتوں کی حرکت peristaltic movement سے ہم آہنگ کرتے ہوئے غذائی نالی کو نچلی جانب حرکت دیتا ہے جس سے جسم کے فضلے کے اخراج میں مدد ملتی ہے۔

فلندر یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے مشاہدہ کیا کہ انسانی جسم میں مرکزی اعصابی نظام (CNS) کے علاوہ نیورونز پر مشتمل ایک اور نظام بھی کام کررہا ہے جسے آنتوں کا اعصابی نظام یا (ENS) کہا جاتا ہے۔ یہ اعصابی نظام مرکزی اعصابی نظام سے علیحدہ ہوتا ہے اور آزادانہ اور خود مختار نظام کے تحت کام کرتا ہے اس لیے اسے دوسرا دماغ قرار دیا گیا ہے۔

Brain 2

نظام ہضم اور اخراج میں مدد گار اس نظام کی موجودگی کا پتا چلانے کو سائنس دان غذائی نالی سے جڑی بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں انقلابی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

اس تحقیق کے بعد فلندر یونیورسٹی اور واشنگٹن یونیورسٹی اشتراکی طور پر غذائی نالی کی بیماریوں کے علاج کے لیے Optogenetics Techniques کے بجائے دوسرے طریقہ علاج پر تحقیق کر رہے ہیں۔

The post انسانی جسم میں دو دماغ پائے جاتے ہیں، سائنس دانوں کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2J9GJaU

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...