Tuesday, 31 July 2018

پہلے مصنوعی دل کی حامل خاتون کو گھر جانے کی اجازت

 کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں پہلامیکینکل ہارٹ لگوانے والی خاتون مریضہ کو صحتیابی کے بعد اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دیدی۔

مریضہ اوران کے اہلخانہ یہ خبر سن کر انتہائی خوش ہیں، نفیسہ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت سے قبل ان کا میکینکل ہارٹ لگانے والے ڈاکٹر پرویز چوہدری نے بھی ملاقات کی۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 60 سالہ مریضہ نفیسہ میمن نے 9 جولائی کو پہلی بارمیکینکل ہارٹ لگوایاگیاتھااس سے قبل ان کے طبی ٹیسٹوں میں نشاندہی کی گئی تھی کہ ان کا دل صرف15فیصد کام کررہا ہے جس پر انھوں نے میکینکل ہارٹ لگوانے پر رضامندی ظاہرکی تھی جس پراسپتال کے معروف سرجن ڈاکٹر پرویزچوہدری کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جو 5گھنٹے آپریشن کے بعد میکینکل ہارٹ لگانے میں کامیاب ہوگئی، مریضہ کو 20دن اسپتال میں رکھا گیا۔

اس دوران صحت یاب ہونے والی نفیسہ کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاری رہی انھیں اسپتال میں واک بھی کرائی گئی تھی، اسپتال انتظامیہ اورآپریشن کرنے والی ٹیم کونفیسہ کے اہلخانہ نے زبردست خراج تحیسن بھی پیش کیا اورکہاکہ پہلی بار قومی ادارے میں میکینکل ہارٹ لگایا گیا اورہم سے کسی قسم کی رقم بھی نہیں لی گئی، اسپتال انتظامیہ کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرحمیداللہ ملک نے سرجن ڈاکٹر پرویزچوہدری کی خدمات کو سراہا اورکہاکہ پاکستان میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مصنوعی دل لگانے کے منصوبے پرباقاعدہ پروگرام شروع کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ جولائی میں قومی ادارہ امراض قلب میں ناکارہ دل کے 3 مریضوں کو میکینکل ہارٹ لگایا گیا جوکامیاب رہا تینوں مریض روبصحت ہیں ان میں سے منگل کو نفیسہ میمن کو اسپتال سے گھرجانے کی اجازت دیدی گئی ۔

مصنوعی دل لگوانے کیلیے مزید3مریضوں کا ای آئی سی وی ڈی سے رابطہ
این آئی سی وی ڈی میں ناکارہ دل کے مزید 3مریضوں نے میکینیکل ہارٹ لگوانے کے لیے رابطہ کرلیا،اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے بتایا کہ مزید 3مریضوں نے مصنوعی دل کیلیے اسپتال میں رجسٹریشن کرالی ہے۔

The post پہلے مصنوعی دل کی حامل خاتون کو گھر جانے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2n2jSEM

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...