Monday, 30 July 2018

لیموں اور شہد کا ٹوٹکہ بال قدرتی طریقے سے رنگ لیجیے

خواتین میں بال رنگنے یا کلر کرنے کا رجحان کافی زیادہ ہوتا ہے۔ خاص طور پر گہرے رنگ کے بالوں کو ہلکے سنہرے رنگ میں بدلنا تو بہت عام ہے مگر بازار میں دستیاب بالوں پر لگائے جانے والے اکثر کلر یا ہیئر ڈائیر بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں کیونکہ ان میں کیمیکلز کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔مگر کچھ ایسے قدرتی متبادل بھی موجود ہیں جیسے لیموں جو کیمیکلز کے بغیر بالوں کی رنگت بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔

ذیل میں ایسا ہی طریقہ دیا جارہا ہے جس سے آپ اپنے بال قدتی طریقے سے بلیچ کرسکتے ہیں:

اجزا: دو سے تین چمچ ابلا ہوا پانی،ایک گل بابونہ کی چائے کا ٹی بیگ،ایک چمچ شہد،ایک چمچ لیموں کا عرق۔

یہ محلول بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ گل بابونہ (chamomile) کی چائے کا ٹی بیگ پانی میں ڈالیں اور اس میں دیگر اجزاشامل کرکے اچھی طرح ملا لیں۔اب اس آمیزے کو اپنے بالوں کے ان حصوں میں لگائیں جنھیں آپ رنگنا یا لائٹ کلر کا کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے بعد پندرہ منٹ سے آدھے گھنٹے کے لیے کھلا چھوڑ کر سورج کی روشنی میں بیٹھیں۔ اس کے بعد بال دھولیں۔ اس آمیزے کو فریج میں ایک سے دو ہفتے کے لیے رکھا جاسکتا ہے۔ ہفتے میں دو سے تین بار اس وقت تک استعمال کریں جب تک آپ کا مطلوبہ نتیجہ سامنے نہیں آجاتا۔

سدرہ جبیں

The post لیموں اور شہد کا ٹوٹکہ بال قدرتی طریقے سے رنگ لیجیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2KcYWEh

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...