کراچی: سندھ انسٹیٹیوٹ اور یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی نے کہاہے کہ انفیکشن خصوصاً ٹرانسپلانٹ سرجری میں اموات کی سب سے بڑی وجہ ثابت ہوتی ہے۔
انفیکشن بیماریوں سے متعلق 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے پروفیسر ادیب رضوی نے کہا کہ انفیکشن بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ غربت و پسماندگی ہے لہٰذا ضرورت اس بات کی ہے کہ اس بیماری کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
انھوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ اور تہذیب اس بات کی گواہ ہیں کہ ماضی میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کی بڑی وجہ بھی انفیکشن کی بیماریاں ہوتی تھیں جن میں طاعون، ہیضہ، ٹائیفائیڈ وغیرہ قابل ذکر ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر ترقی یافتہ ممالک میں اس بیماری کی وجہ سے50 فیصد عوام زندگی کی جنگ ہار جاتے ہیں۔
The post انفیکشن ٹرانسپلانٹ سرجری میں اموات کی بڑی وجہ ہے، ڈاکٹر ادیب رضوی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2T8YkrH
No comments:
Post a Comment