نیو یارک: زیادہ دیربیٹھنے سے وزن بڑھنے کے رجحان کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں لیکن اب نئی تحقیق کے مطابق کچھ گھنٹے کھڑے رہتے ہوئے بھی وزن کم کیا جا سکتا ہے۔
زیادہ دیر لیٹنے اور بیٹھنے سے ہونے والی سُستی کے سبب بیماریوں سے سب ہی واقف ہیں لیکن امریکا میں کی جانے والی ایک ہزار لوگوں پرکی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کھڑے رہنے سے بھی انسانی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
عام طور پر ایک انسان دن میں 13 گھنٹے بیٹھا رہتا ہے جب کہ 8 گھنٹے سوتا ہے اوران 21 گھنٹوں میں وہ کسی بھی قسم کی کوئی ورزش نہیں کرتا۔ تحقیق کے مطابق کھڑے رہنے سے ایک منٹ میں 0.15 کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے اور اس حساب سے اگر کسی شخص کا وزن 65 کلوہے تو وہ روزانہ 6 گھنٹے کھڑے رہ کر 54 کیلوریز جلاسکتا ہے۔

تواگرآپ بھی دبلا ہونے کے خواہشمند ہیں تو اپنے دفتر، گھریا کسی بھی جگہ زیادہ سے زیادہ کھڑے رہیے اور وزن گھٹایے۔
The post کیا صرف کھڑے رہنے سے بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » صحت http://bit.ly/2WPpSVq
No comments:
Post a Comment