Saturday, 24 August 2019

متبادل ادویات کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے دائر درخواستوں کو مینوئل نظام سے کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل کر دیا۔

ڈریپ نے 2014 سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی21 ہزار867 درخواستوں کی عبوری لسٹ تیار کر لی، ڈریپ نے عبوری لسٹ کو ادویہ ساز کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے 15 ایام کے اندر ان سے رائے طلب کرلی ہے تاکہ لسٹ کو حتمی شکل دے کر اس کو آٹومیشن نظام پر ڈالا جاسکے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہیلتھ اینڈ او ٹی سی کو2014سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے مجموعی طور پر کل21867 درخواستیں موصول ہوئی ہے۔

متبادل دواؤں کی رجسٹریشن کیلیے ملک بھر میں قائم تمام ادویہ ساز کمپنیوں نے درخواستیں دائر کی ہے ، کمپنیوں نے جن متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں دی ہیں ان میں ٹیبلٹ، کیپسول، ڈراپ، ساشے، سیرپ، سافٹ جل،سوپ، آئل، کریم، لوشن، شیمپو، آئنمنٹ، جیل،لیکوئڈ، طاقت کی گولیاں،فیس واش،  ماؤتھ واش، سپرے،سن بلاک،سن اسکرین، رنگ گورا کرنے والی کریم،پاؤڈر، ملک، ٹیوب، فیڈ اور دیگر ادویات شامل ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پہلی مرتبہ متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلیے موصول تمام درخواستوں کی عبوری لسٹ تیار کرتے ہوئے اسے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرلیا ہے،ڈریپ نے متعلقہ کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ عبوری لسٹ پر 15روز کے اندر اپنی آرا ڈریپ ہیڈ آفس میں جمع کرائیں تاکہ ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی لسٹ کو حتمی شکل دی جائے۔

 

The post متبادل ادویات کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2PbavTX

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...