Saturday, 28 September 2019

مسوڑھوں کی مستقل بیماری سے بلڈ پریشر میں اضافے کا امکان

 لندن: اگر آپ کے مسوڑھے سوزش سے بھرپور ہیں، سرخ ہیں اور ان سے خون رستا رہتا ہے تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ مرض کسی بھی وقت ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بن سکتا ہے۔

اس ضمن میں برطانیہ میں ڈھائی لاکھ افراد پر کی گئیں 81 تحقیقات کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں دیکھا گیا کہ بعض مریض مسوڑوں کی کم شدت، درمیانی اور شدید بیماری میں مبتلا تھے۔ یہ مرض ’’پیریوڈونٹائٹس‘‘ کہلاتا ہے۔ اگر یہ مرض درمیانی شدت کا ہو تو بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ 22 فیصد اور شدید مرض کی صورت میں 49 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ایسٹ مین ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر فرانسیسکو ڈی آئیوٹو نے بتایا کہ ’منہ کی صحت کا پورے جسم کی صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے، ہم اپنے دانتوں اور مسوڑھوں کا خیال نہیں رکھتے لیکن اس کا خیال رکھ کر ہم صحت کے دیگر عمومی خطرات کو ٹال سکتے ہیں‘۔

تحقیق سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کہ پیریو ڈونٹائٹس کے شکار افراد میں اوپر کا بلڈ پریشر اوسطاً ساڑھے چار اور نیچے کا دو یونٹ بڑھا ہوا ہوتا ہے جبکہ اس بیماری کے شکار افراد بلڈ پریشر کی اس کیفیت کے شکار نہیں ہوتے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جن مریضوں کے مسوڑھوں کی بیماری کا علاج کرلیا گیا تو ان میں بلڈپریشر بھی معمول پر آنا شروع ہوگیا۔ اس کی تصدیق پانچ آزادانہ سائنسی سروے سے کی گئی۔ ماہرین کے مطابق منہ کے بیکٹیریا معدے میں جاتے ہیں، یہ جسم میں سوزش پیدا کرتے ہیں اور خون کی نالیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں جس سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔

The post مسوڑھوں کی مستقل بیماری سے بلڈ پریشر میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2lVXaRN

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...