Wednesday, 1 January 2020

لبلبے کے کینسر کے آپریشن کے دوران سرجن کی غفلت سے مریضہ جھلس کر ہلاک

بخارسٹ: یورپی ملک رومانیہ میں لبلبے کے کینسر کو ختم کرنے کیلیے کیئے جانے والے آپریشن کے دوران سرجن اور میڈیکل اسٹاف کی غفلت نے مریضہ کی جان لے لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کے ایک اسپتال میں لبلبے کے کینسر کی مریضہ کا علاج جاری تھا، ڈاکٹرز نے جراحی کے دوران انفیکشن سے بچاؤ کے لیے عمومی طور پر استعمال ہونے والے  alcohol-based disinfectant  کے بجائے بجلی سے چلنے والا جدید آلہ جراحی electric scalpel کو استعمال کیا۔

دوران آپریشن آلہ جراحی میں سے چنگاریاں نکلیں جنہوں نے آناً فاناً نے مریضہ کے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آپریشن تھیٹر میں موجود نرس نے 66 سالہ مریضہ پر ایک بالٹی پانی ڈالا جس سے آگ تو بجھ گئی لیکن مریضہ کا جسم 40 فیصد تک جھلس گیا، بعد ازاں مریضہ نے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں دوران علاج دم توڑ دیا۔

دوسری جانب اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ تھا، الیکٹرک اسکیپل آپریشن کے دوران استعمال ہونے والا ایک عام آلہ ہے جو برسہا برس سے طب کی دنیا میں زیر استعمال ہے تاہم لواحقین نے سرجن اور میڈیکل اسٹاف کو مریضہ کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رومانیہ کے وزارت صحت نے مریضہ کی ہلاکت پر سرجن اور میڈیکل اسٹاف کیخلاف تادیبی کارروائی کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ رومانیہ میں صحت کے شعبے میں مہارت، تجربے اور سہولیات کے فقدان کے باعث ایسے حادثات عام ہیں جب کہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ فنڈز کی کمی اور لاعلمی ہے۔

The post لبلبے کے کینسر کے آپریشن کے دوران سرجن کی غفلت سے مریضہ جھلس کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2QzJfw1

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...