Sunday, 16 February 2020

چین میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کا استعمال

بیجنگ: چین میں مہلک وائرس ناول کورونا کاعلاج کرنے لیے  چین کی دیسی ادویات کا استعمال بھی کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے نائب سربراہ وانگ ہی شینگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے ہوبی میں نصف سے زائد مریضوں کو مغربی ادویہ کے ساتھ چین کی روایتی ادویہ بھی دی گئیں۔
COVID-19یا کورونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج تاحال دریافت نہیں ہوسکا ہے اس لیے اس سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے روایتی ادویہ کا استعمال غیرمعمولی اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

ہیلتھ کمیشن کے حکام کے مطابق چین کی روایتی طریقۂ علاج کی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طبی عملے کے 2220 افراد کو ہوبی صوبے بھیجا گیا جہاں اس وائرس سے بچاؤ اورعلاج کے لیے روایتی دواؤں کا استعمال کیا گیا۔ وانگ ہی شینگ کا کہنا ہے کہ مغربی ادویہ کے ساتھ روایتی دواؤں کے استعمال سے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

دنیا میں بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 69ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ چین میں اس سے ہونے والی ہلاکتیں 1500سے تجاوز کرچکی ہیں۔

The post چین میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دیسی ادویات کا استعمال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/3bGJFdv

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...