Wednesday, 17 June 2020

کورونا وبا، کلینکس میں ڈاکٹروں نے فیس100 گنا بڑھادی

راولپنڈی: کورونا وبا کے باعث نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا۔

کورونا وبا کے باعث سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی سہولت بند ہونے سے گلی محلوں اور کمرشل علاقوں میں نجی کلینکس میں ڈاکٹروں نے معائنہ فیس اور لیبارٹری ٹیسٹوں کی قیمتوں میں 100گنا اضافہ کردیا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہونے سے ان نجی کلینکس میں رش کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ جس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافے کے ساتھ  ساتھ ادویات بھی من پسند فارمیسی سے خریدنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

The post کورونا وبا، کلینکس میں ڈاکٹروں نے فیس100 گنا بڑھادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2UX3BCp

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...