Thursday, 11 June 2020

وزارت سائنس، صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کیلیے معاہدہ

اسلام آباد: وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کردیے۔

مقامی انجینئرنگ کے آغاز اور صحت کی سہولیات میں بہتری لانے کیلیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کی ترقی کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے گئے، تقریب میں وزیر سائنس فواد چوہدری ، ڈاکٹر ظفر مرزا ، چیئرمین پی ای سی اور سی ای او ڈریپ موجود تھے۔

نیشنل کمانڈ کے مطابق فی الحال 15 وینٹی لیٹر مختلف آزمائشوں میں ہیں، پی ای سی کے ذریعے 4 وینٹی لیٹرزمشینوں کی آزمائش رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شعبہ صحت میں حفاظتی سامان برآمدکی پوزیشن میں ہیں، 10کروڑ ڈالرکے ایکسپورٹ آرڈرز ہیں۔ بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 47ڈیزائن موصول ہوئے۔

The post وزارت سائنس، صحت کے مابین الیکٹرو طبی آلات کیلیے معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/37kPFag

No comments:

Post a Comment

کھانا نگلنے میں مشکل دور کرنے والا برقی آلہ

 لندن:  چوٹ، فالج یا کسی حادثے کےبعد مریضوں کو لقمہ نگلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس کے لیے دوائیں تجویز کی جاتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس کا م...